راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) وزیر علی پنجاب مریم نواز کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر
راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پرراولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کیلئے سپیشل سکواڈ اور خصوصی چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو اڈہ جات کیساتھ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرماحولیاتی آلوگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی کریں گئیں۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کسی صورت شہر میں داخل نہیں ہونے دی جائے گی ایسی تمام گاڑیوں کوبھاری جرمانوں کیساتھ فٹنس سر ٹیفکیٹ جاری ہونے تک تھانہ میں بند کیا جائے گاجبکہ بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ٹرالیوں اور گندگی پھیلانے والی دیگر لوڈر گاڑیوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی، ایک سروے رپورٹ کے مطابق 40 سے 83فیصد سموگ دھواں دینے والی گاڑیوں کے باعث بنتی ہے جو کہ ماحول کو آلودہ کرنے کیساتھ حادثات کا بھی سبب بنتی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں میں ماحولیاتی ا لودگی و سموگ کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایجوکیشن ونگ کو بھی متحرک کر دیا گیا جو تعلیمی،سرکاری و پرائیویٹ اداروں سمیت شاہرہوں پر بذریعہ پمفلٹ و دیگر زرائع سے عوام الناس کو بھرپور آگاہی فراہم کریں گے۔
