ملتان ( جنرل رپورٹر) پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زائد قیدی موجود ہیں جو محض انتظامی ناکامی کی عکاسی نہیں کرتیں بلکہ انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے ایک سنگین بحران کی نشاندہی کرتی ہیں۔جیلوں کے سالانہ اعداد و شمار کی رپورٹ 2026 کے مطابق ملک کی جیلوں میں تقریباً 68 ہزار 832 قیدیوں کی مجاز گنجائش کے مقابلے 110 ہزار 513 قیدی موجود ہیں، جس کے باعث جیلیں اپنی مقررہ گنجائش کے 160 فیصد سے بھی زیادہ پر کام کر رہی ہیں۔اس سے بھی زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ان قیدیوں میں سے 75 فیصد مقدمات کی سماعت اور فیصلے کے منتظر ہیں۔ یہ اعداد و شمار فوری اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں، کیونکہ ہر عدد کے پیچھے ایک انسان موجود ہے، جس کی آزادی، وقار اور مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔اس بحران کا سب سے زیادہ تشویش ناک پہلو زیرِ سماعت مقدمات کے ملزمان کو طویل عرصے تک قید رکھنا ہے۔انصاف کے اصول کے تحت ہر ملزم کو اس وقت تک بے گناہ تصور کیا جاتا ہے جب تک اس کا جرم ثابت نہ ہوجائے۔ اس کے باوجود ہزاروں افراد مہینوں بلکہ برسوں تک سلاخوں کے پیچھے رہتے ہیں، کیونکہ ان کے مقدمات عدالتی نظام میں سست روی سے آگے بڑھتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے عدالت کی جانب سے جرم ثابت کیے جانے سے بہت پہلے ہی سزا کا آغاز ہوجاتا ہے۔ممکن ہے کہ ان میں سے بعض افراد کو بالآخر بری کردیا جائے، لیکن اس وقت تک وہ طویل اذیت، سماجی بدنامی اور معاشی مشکلات برداشت کرچکے ہوتے ہیں۔ کوئی بھی عدالتی فیصلہ ان کے ضائع ہونے والے وقت، متاثرہ صحت، درہم برہم خاندانی زندگی یا دورانِ حراست قربان کیے جانے والے روزگار کے مواقع واپس نہیں لاسکتا۔جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی ایسے حالات بھی پیدا کرتی ہے جو قیدیوں کے بنیادی حقوق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ رہائش کے لیے ناکافی جگہ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، صاف پانی کی کمی، صحت کی ناکافی سہولیات اور متعدی بیماریوں سے متاثر ہونے کے خطرات قیدیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔بھیڑ بھاڑ سے بھرے ایسے مراکز میں، جہاں وسائل اور نگرانی کے انتظامات اپنی گنجائش سے کہیں زیادہ دباؤ کا شکار ہوں، تشدد، استحصال اور ذہنی اذیت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ قید کا ایک اہم مقصد، یعنی قیدیوں کی اصلاح اور بحالی، اس وقت مزید مشکل ہوجاتا ہے جب انہیں تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، مشاورت اور دیگر تعمیری سرگرمیوں تک رسائی حاصل نہ ہو۔خواتین اور بچوں کے حوالے سے صورت حال خاص طور پر تشویش ناک ہے، کیونکہ دورانِ حراست انہیں مخصوص نوعیت کے خطرات اور مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف کہ قید بچوں میں سے 86.2 فیصد مقدمات کی سماعت اور فیصلے کے منتظر ہیں، اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ بچوں کی زندگیوں کو حراست کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔طریقہ کار میں تاخیر کے باعث بچوں کو اپنی تعلیم، جذباتی تحفظ اور اصلاح و بحالی کے امکانات سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔ اسی طرح قید خواتین کی تعداد میں نمایاں اضافے کے پیش نظر صنفی ضروریات کو مدنظر رکھنے والی پالیسیوں اور جہاں مناسب ہو، جیل میں قید رکھنے کے بجائے متبادل اقدامات کے وسیع تر استعمال کی ضرورت ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت اور عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کو فوجداری نظامِ انصاف کا ایک فوری حل طلب مسئلہ سمجھنا چاہیے۔ ضمانت کے طریقہ کار پر نظرثانی کی جانی چاہیے تاکہ غربت اس بات کا تعین نہ کرے کہ کون شخص جیل میں رہے گا۔ عدالتوں کو مقدمات کی سماعت اور فیصلوں میں تیزی لانے کے لیے مناسب وسائل فراہم کیے جانے چاہییں۔رپورٹ کی سفارش کے مطابق، اہل ملزمان کے لیے پروبیشن (نگرانی میں رہائی)، پیرول، متبادل قانونی طریقہ کار اور قید کے دیگر متبادل اقدامات کے استعمال کو وسعت دینے سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ منشیات سے متعلق جرائم کے مقدمات میں بھی استغاثہ اور سزا دینے کی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قید ضروری بھی ہو اور جرم کی نوعیت کے لحاظ سے متناسب بھی۔انصاف کا مطلب صرف مجرم ثابت ہونے والوں کو سزا دینا نہیں، بلکہ بے گناہوں کو غیر ضروری اذیت سے محفوظ رکھنا بھی ہے۔برسوں جیل میں گزارنے کے بعد بری ہونے والا شخص نظام کی ناکامی کی بھاری اور ناقابلِ تلافی قیمت ادا کرچکا ہوتا ہے۔لہٰذا، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کو کم کرنا محض جیلوں کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ آئینی ضمانتوں پر عمل درآمد، انسانی وقار کے تحفظ اور نظام کی ناکامیوں کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہے۔ بالخصوص مقدمات کے فیصلے سے قبل طویل حراست اور عدالتی کارروائی میں تاخیر جیسی خامیوں کو روکنا ضروری ہے، تاکہ فوجداری نظامِ انصاف خود ناانصافی کا ذریعہ نہ بن جائے۔
قیدی
بریکنگ نیوز
- خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
- 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
- مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
- واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
- راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
- فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
- علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
