راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس
اور شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 850 گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، روات پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 7 لیٹر شراب برآمد کی، ریس کورس پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 5 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
