اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) اٹک کی تحصیل حضرو کے نواحی علاقہ ملاح میں افسوسناک واقعہ پیش آیا
ہے جہاں گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کر لیا ، مشتاق سرکاری ہسپتال میں درجہ چہارم ملازم اور دو بچوں کا باپ تھا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے اور لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈ باڈیز ورثہ کے حوالے کر دی گئی ،پولیس نے موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا اور افسوسناک واقعے کی تحقیقات مختلف پہلووں سے کی جارہی ہے ۔
