Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ فضا علی نے بتایا کہ ایک دور میں ان کے گھر کے حالات اتنے خراب تھے کہ وہ نئے کپڑے خریدنے کے بجائے لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنا کرتی تھیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فضا علی نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے بےحد مشکل وقت گزارا۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی مشکل سے انہوں نے پیسے جوڑ کر 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا اس سے قبل وہ کرائے کے گھر میں رہتی تھیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میرے لیے پیسے جمع کرنا…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) عاشق بنایا آپ نے جیسی مشہور بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ تنو شری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ’می ٹو‘ مہم کے بعد کئی مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ حال ہی میں انٹرویو کے دوران تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا کہ می ٹو مہم کے انکشافات کے بعد انہیں قتل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کی گاڑی کے بریک خراب کیے گئے جس کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں۔ تنوشری نے…

مزید پڑھیں

کیلگری: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں 14 سالہ لڑکی نے 30 سیکنڈوں میں 22 جرابیں پہن کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کینیڈا کے شہر کیلگری سے تعلق رکھنے والی کیرولینا کروز کا کہنا تھا کہ انہوں ںے 30 سیکنڈ میں ایک پیر میں زیادہ سے زیادہ جرابیں پہننے کے ریکارڈ کی تیاری کا آغاز جولائی سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش میں انہوں نے بھارت کے عارف ابن عبدالحلیم کی جانب سے مئی میں 19 جرابوں کے ریکارڈ کو برابر کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو بس جرابیں پہننے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ، جس کو زمین سے 1 کروڑ 9 لاکھ کلو میٹر دور سیارچے کا رخ بدلنے بھیجا گیا ہے، 26 ستمبر کی شام خلائی چٹان سے ٹکرائے گا۔ ڈبل ایسٹیرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ (DART) کو گزشتہ برس نومبر میں خلاء میں بھیجا گیا تھا جو تقریباً ایک سال کے سفر کے بعد اب ڈائمورفس نامی ایک چھوٹے سیارچے سے 24 ہزار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا کر ٹکرائے گا۔ یہ سیارچہ ڈائڈِموس نامی بڑے سیارچے کے گرد گھومتا ہے۔ روم میں نصب ورچوئل ٹیلی اسکوپ پروجیکٹ نے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے تندرست ہونے کے بعد باؤلنگ کا آغاز کر دیا۔ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا لندن میں ری ہیب جاری ہے اور انہوں نے صحتیاب ہونے کے بعد باؤلنگ شروع کر دی۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی نے رن اپ سے گیند بازی کا آغاز کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کرانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے اور…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کی وجہ سے دنیا میں پہچانے جانے والے محمد آصف نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی بولرز نے بہت زیادہ اسکور کھایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی پاکستانی فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ محمد آصف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے، رینجرز ،ایف سی اورپولیس کی بھاری نفری موجود ہے، کوشش ہوگی طاقت کااستعمال احتیاط سےکیاجائےاورنقصان کم ہو۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ اداروں کومتنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مسئلہ نہیں، ملک کو نازک حالات سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کئے جس وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول نہ کرسکے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عمران…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی آبادکاری کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے کام کو وہ ذاتی طور پر مانیٹر کر رہے ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ پی ڈی ایم نے سیلاب پر بھی سیاست کی، سیلاب جیسے قومی چیلنج کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بلدیاتی ایکٹ 2021 پر اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بھی ٹیلیفونک رابطے پر گورنر کو قائل نہ کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بلدیاتی ایکٹ 2021 پر اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا ہے، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بھی ٹیلیفونک رابطے پر گورنر کو قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اعتراض کو دور کر کے بلدیاتی ایکٹ دوبارہ بھیج دیں گے، قانون پاس ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مون سون کے اختتامی عمل کے دوران لاہور میں ہلکی بارش نے پھر رنگ جما دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں ایک سے چار ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے اختتام پر لاہور میں بادلوں نے پھر رنگ جما دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں 1 سے 4 ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے رات کے اوقات میں بھی بارش کی پیش گوئی کردی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ…

مزید پڑھیں