Author: Khabrain News

برطانیہ : (ویب ڈیسک) آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ ملکہ الزبتھ کی قبر پر سیاہ رنگ کا کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ اس کتبے پر ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے آنجہانی شوہرشہزادہ فلپ کا نام، تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات درج ہے۔ سیاہ پتھر کے صلیب پر لکھی گئی سنہری حروف کی تحریر میں ملکہ الزبتھ دوم، کے والد بادشاہ جارج ششم اور ان کی والدہ کے نام بھی تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی قبر کے قریب پھول رکھے گئے ہیں۔ 7…

مزید پڑھیں

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کونشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ نماز پڑھنے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں نماز پڑھنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خاتون مقامی اسپتال میں داخل اپنے عزیز کی عیادت کے لئے آئی تھیں۔ نماز کا وقت ہونے پر خاتون نے ایک خالی کمرے میں نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں مسلمان ماں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ مریم نواز کیلئے عدالت سے اچھی خبر،لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی، ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ 27 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے رجوع کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بغاوت کی دفعہ آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے درخواست میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں مزید کہا گیا تھا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف پیکج اور دوست ممالک کی مدد بھی کام نہ آئی، ڈالر کی اونچی اڑان بدستور برقرار ہے، روپے کی قدر میں آئے روز تنزلی معمول بن گئی، تاجروں نے ایل سیز کھولنے کیلئے دوبئی سمیت دیگر ممالک کا رخ کر لیا۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام بحالی اور سعودی عرب سے سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کے بعد توقع تھی کہ پاکستانی روپیہ مستحکم ہو گا مگر ایسا ہو نہ سکا، ڈالر کی اڑان کی بڑی پانچ وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر صرف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں۔سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑکر کسی بھی طرح معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔عبدالقدیر خان این ٹی سی ملازم تھے، ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آئی جی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں پیش آیا۔ ڈائریکٹرسسٹم سیف سٹی این ٹی سی میں ملازم تھے۔ ڈیپوٹیشن پراسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے، ترجمان پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں…

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت نے وفاق کو اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے پولیس دستے دینے سے انکار کردیا۔ خیبرپختونخواحکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج اور لانگ مارچ کے لیےوفاق کو اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے پولیس دستے دینے سے انکار کردیا۔ صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کونسے دہشت گرد ارہے ہیں؟وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کس چیزکی سیکیورٹی مانگ رہے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ راناثنا اللہ کو ایک اہلکاربھی نہیں دیں گے۔ ہمیں سیکیورٹی کی اپنے صوبے میں ضرورت ہے۔خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ سرحدہے۔سیکیورٹی وفاق کاکام ہےلیکن یہ کام…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے بانڈز کی قیمت میں پندرہ فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔ فنانشل ٹائمز کی خبر کے بعد پاکستانی بانڈز کی قیمت گرنا شروع ہوگئی۔ رائٹرز کے مطابق2024 کے پاکستانی بانڈز کی قیمت نو سینٹ کمی سے 50 سینٹ رہ گئی۔2027میں میچور ہونے والے بانڈز کی قیمت 45 سینٹ کی سطح پر آگئی ہے۔ فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے تجویز دی ہے کہ پاکستان سے قرض کی وصولی کو معطل کیا جائے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بانڈز کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کے خدشات کو مسترد کردیا۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی تصاویرسامنے آگئیں۔ میل تیندوے کی تصویریں کی عکس بندی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے کیمروں نے کردی، جن کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تیندوہ کامن لیپرڈ نسل کا ہے۔ تیندوے کو 16 اور 18ستمبر کو دن اور رات کے اوقات میں مارگلہ پہاڑیوں پر دیکھا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق خوشگوار ٹھنڈے موسم میں مارگلہ ہلز نینشل پارک میں تیندوے زیادہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹریل جانے والے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں