کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے وقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) ایگزو نوبل پاکستان نے اپنی پریمیم واٹر پروفنگ سلوشنز کی ڈیولکس ایکوا شیلڈ رینج کے تحت تین نئی کسٹمر سنٹرک پراڈکٹس متعارف کر وائی ہیں۔ ان میں متعدد سطحوں کے لیے ڈیولکس ایکوا شیلڈپری ٹریٹمنٹ کوٹ ڈیولکس ایکوا شیلڈ انٹریئر بیس کوٹ اور ڈیولکس ایکوا شیلڈ انٹریئر روف کوٹ شامل ہیں۔ ٓٓآگرچہ موسم کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہے پراب صارفین موثر طریقے سے اپنا انتظام کر سکتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ موسم کیسے ان کے گھروں کو متاثر کرسکتا ہے AkzoNobelایگزونوبل میں ہم جانتے ہیں کہ ہر سطح منفرد ہے اور اسی طرح اس کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی ٹی وی انڈسٹری کے اہم پلیئرز میں سے ایک اور معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ،ٹی سی ایل (1070. HK)نے برلن میں IFA 2022میں ایک بین الاقوامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا،جہاں اس نے فلیگ شپ RAY•DANZساؤنڈ بار،منی ایل ای ڈی کی XLکلیکشن،یورپ میں QLED TVsاور جدید ترین اے کلاس انرجی واشنگ مشین کی نمائش کی۔ٹی سی ایل نے اپنی تازہ ترین اسپورٹس اسپانسر شپس اورپائیداری کے وعدوں کا بھی اظہار کیا۔ اعلیٰ و شاندار ہوم تھیٹر تجربہ: ٹی سی ایل نے IFA 2022میں EISA Premium Mini LED TV C835کی نمائش کی،جو کہ چاروں جانب سے ایک شاندار…
تونسہ: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اچھا ہو کہ ان حالات میں سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھا جائے۔ پنجاب کے سابق وزیر داخلہ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں اشیائے خورونوش کی قلت نہیں ہو گی اور مریم بی بی کا حکم تھا کہ تونسہ میں کھانے پینے کی چیزوں میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر یہ تباہی آئی ہے اور بستیوں کی بستیاں اجڑ گئی ہیں، اب ہمارا فرض ہے کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کیلئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ ریلیف کے تحت 300اور اس سے کم یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول چارج ایڈجسٹمنٹ…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ25 مئی تشدد کیس کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، عمران خان نے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو رپورٹ پیش کردی گئی 48 گھنٹوں میں واقعہ میں ملوث افسران کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ذمہ دار افسران و ملازمین کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، کوئی شخص سفارشیں نہ کروائے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی مگر انصاف بھی پورا ہوگا۔ ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ تمام…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لئے آنسو بھی بہائے تھے۔ پاکستان کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا کہ میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی، جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو جائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے۔ ہمایوں سعید نے بتایا کہ میرے والدین نے مجھ سے کافی…
حیدرآباد: (ویب ڈیسک) آبادیوں کو بچانے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں کٹ لگا دیا گیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیز ہواؤں کے باعث منچھر جھیل سے پانی اوورفلو ہو رہا تھا جس کی وجہ سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ آبادیوں کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھان سعید آباد اور سیہون کی آبادی کو بچانا تھا جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ منچھر جھیل کے مقام آر ڈی 14 پر کٹ لگایا جائے تاہم اس کٹ کی وجہ سے 5 یوسیز بری…
بنگلہ دیش : (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ مشفیق الرحیم بنگلہ دیش کی طرف سے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ مشفیق الرحیم ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی سیلیکشن کے لئے دستیاب ہونگے۔ مشفیق الرحیم بنگلہ دیش کو رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ مشفیق الرحیم نے 102 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 6 نصف سنچریوں کے ساتھ 1500 رنز بنائے ہیں۔
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچے۔ وزیر اعظم کو ضلع کچھی میں سیلاب متاثرہ روڈ اور ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ سروے کے لیے باہر کے کنسلٹنٹ لا رہے ہیں اور انفراسٹرکچر کی بحالی میں بہتر کام کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کو سراہتے…
