سیئول: (ویب ڈیسک) فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار یانینا وکمائر کوریا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار یانینا وکمائر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ایکٹرینا الیگزینڈروا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار یانا دمتریوینا سیزیکووا پر مشتمل تھرڈ سیڈ روسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شکست کی ذمہ داری باولنگ پر ڈال دی ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری باولنگ معیار کے مطابق نہیں تھی اور نہ ہی پلان کی مطابق باولنگ ہوئی ،اس حوالے سے بیٹھ کر بات کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ہدف ملا اس کے مطابق بلے بازی نہیں ہوئی، ہماری کوشش تھی کہ اچھا آغاز فراہم کریں لیکن ہماری اوپر نیچے وکٹیں گریں ۔کپتان نے کہا کہ شان مسعود کی بیٹنگ دیکھ کر مڈل آرڈر پر اعتماد پیدا…
کراچی: (ویب ڈیسک) میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز رمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے، شان مسعود 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کیں۔…
اینٹیگا: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ ویمن نے میزبان ویسٹ اندیز کو دوسرے ایک روزہ بین لاقوامی کرکٹ میچ میں 2 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا، ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 169 رنز بناکر مہمان کیوی ویمن ٹیم…
لندن: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔ ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کامیاب دورے کے بعد کل لندن آئیں گے اور شہباز و نواز سے مشورہ کرکے جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل…
نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان میں اس وقت سیلاب کے باعث صحت سے متعلقہ ایک بحران پایا جاتا ہے. سردیوں کی آمد آمد ہے، سیلاب متاثرین کو ادویات، کمبل، گرم کپڑوں اور چادروں وغیرہ کی اشد ضرورت ہے، جو لوگ متاثرین سیلاب کی مدد کرنا چاہیں وہ اپنی مرضی سے خود، این ڈی ایم اے اور سول سوسائٹی کے ذریعے بھی مدد کر سکتے ہیں. جمعہ کو اقوام متحدہ سیکریٹریٹ لابی میں وزارت اطلاعات…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) امن دشمنوں کیخلاف دو مختلف کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، آرمی کے دستوں نے آپریشن جنرل ایریا شیخ بدین پہاڑ پر کیا۔ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو امن دشمن مارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔ سینیئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد اوران جیسے لوگوں کو ان کےآقاؤں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرہ افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے بدین اور اسکے ملحقہ سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا، انہوں نے کراچی میں کاروباری برادری کے ساتھ بھی ملاقات کی، انہوں نے ملکانی ضلع بدین میں پاک فوج کی ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے اپنے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا ہے کہ ہم پٹرول اور ڈیزل کی جلد ڈی ریگولیشن چاہتے ہیں، پٹرول پر کسٹمز ڈیوٹی 16 روپے جبکہ ڈیزل پر 22 روپے فی لٹر ہے۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے کمیٹی کو بتایا کہ پٹرول پر پٹرولیم لیوی 37 روپے 42 پیسے فی لٹر ہے جسے پچاس روپے تک لے جانا ہے، تاہم پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے اجلاس کو بتایا کہ اپریل تک لیوی کو…
