Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی سے 1645 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850 روپے اور 728 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 53 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے کی سطح پر مستحکم…

مزید پڑھیں

کیرالہ: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گڑھوں اور گٹر کے پانی سے بھری سڑک پر فوٹو شوٹ کروانے والی دلہن کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ شادی انسان کی زندگی کا ایک نیا سفر اور سب سے یادگار دن ہوتا ہے جس کے لئے دلہن ہمیشہ ہی چاہتی ہے کہ بہترین جگہ کا انتخاب کیا جائے اور فوٹو شوٹ بےحد خوبصورت اور شاندار ہو۔ تاہم ایک دلہن ایسی بھی ہے جس نے اپنے اس خاص دن کا فوٹو شوٹ کسی خوبصورت عمارت یا شادی ہال میں نہیں بلکہ پانی اور گڑھوں سے خستہ حال سڑک کے بیچ کروایا ہے۔ بھارتی ریاست کیرالہ…

مزید پڑھیں

کانگو: (ویب ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں اغوا کاروں نے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا کرکے بھاری تاوان مانگ لیا اور ان چمپینزیز کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو بھی بھیجی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک بحالی سینٹر سے 3 بن مانس غائب ہوگئے۔ عملے نے پہلے تو سمجھا کہ شرارتی بن مانس پنجرے سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم حیران کن طور انھیں اغوا کاروں کی کال آئی۔ اغوا کاروں نے بتایا کہ تینوں بن مانس ان کی قید میں ہیں اور بحالی مرکز ان کی رہائی کے لیے بھاری…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی سروسز پاکستان میں تاحال بحال نہ ہوسکیں۔ گزشتہ رات دنیا بھر کے صارفین کو انسٹاگرام اکاؤنٹ لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا پیش آرہا تھا تاہم کمپنی نے اس مسئلے کو دور کردیا جس کے بعد امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو اب انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے تاہم پاکستان میں استعمال کنندگان کو پریشانی کا سامنا ہے۔ میٹا کی ذیلی کمپنی نے سروسز میں مسائل کے متعلق ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا تھا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کے کچھ صارفین کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ریلیف کے کاموں کومتنازع بنانا چاہتے ہیں۔ آپ کواس وقت اسلام آباد پرچڑھائی کے خواب نہیں دیکھنے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کی بڑی آفت کا سامنا کررہا ہے، آج شیخ رشید نے فرمایا وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں،ہم پیسے نہیں مانگ رہے مغربی ممالک سے اپنا حق مانگ رہے ہیں،دنیا میں گیس کے اخراج میں ہمارا ایک فیصد حصہ ہے،ترقی یافتہ ممالک کی کاربن گیس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، وزیراعظم نیویارک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پر چور قابض ہیں اور روز اپنے کیسز کو معاف کروا رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں اسٹوڈنٹس کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے سیاست نہیں جدوجہد کی جاتی ہے۔ اگر ہم ملک میں انصاف لے آئے تو یہ حقیقی ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو طاقتور ہے وہ اوپر ہے اور غریب کمزور ہے جبکہ آزادی کے لیے کھڑی نہ ہونے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی پر یوسف عباس سمیت دیگر اعتراض کنندگان نے نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا۔ قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت نیب کو 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے، نواز شریف کیخلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ کا الزام ہے، احتساب عدالت اس ریفرنس کے تین ملزمان میر شکیل، ہمایوں فیض رسول اور بشیر احمد کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔ عدالت نے…

مزید پڑھیں

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک خیراتی گروپ کے رضا کاروں نے 10 ہزار 852 سینڈوچ بنا کر ایک قطار میں لگانے کا گینیز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک خیراتی ادارے ٹینگو چیریٹیز نے سینڈوچ کی طویل قطار بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا، ٹیکساس کے شہر آرلِنگٹن میں ادارے کے رضاکاروں نے 10 ہزار 852 سینڈوچ بنا کر ان کو قطار میں لگایا، اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا میں 2018 میں 8000 سینڈوچ کے ساتھ بنایا گیا تھا۔ چیرٹی گروپ کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں اور بھی ریکارڈ…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر زور دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ مسجد وزیر محمد اکبر خان کے باہر ہوا، مسجد کے قریب ہی واقع ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چودہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 4 افراد ہسپتال پہنچنے سے پہلے جان کی بازی ہار چکے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ پڑھ کر مسجد سے باہر آرہے تھے، وزیر اکبر…

مزید پڑھیں

فرینکفرٹ: (ویب ڈیسک) معاشی بحران کے خوف کے باعث یورپی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا، کئی ممالک میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔ جرمنی کا فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ دو اعشاریہ چار فیصد گر گئی۔ پیرس اسٹاک مارکیٹ بھی دو اعشاریہ دو فیصد گراوٹ کا شکار رہی، لندن اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا اور انڈکس میں دو اعشاریہ ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر کے سامنے برطانوی پاؤنڈ کے قدم بھی لڑکھڑا گئے، برطانوی کرنسی کی قدر میں دو فیصد کمی آئی۔

مزید پڑھیں