Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما جہانگیر ترین خان نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیرتر ین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقد رقم شامل ہے۔ سینئر سیاستدان جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے، اس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست سے اوپر سوچنے کا ہے، اصل سیاست اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے جو عمران خان کی قیادت میں ہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر سیاستدان نذیر احمد جٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، میڈیکل کیمپس میں ضروری طبی سہولتیں اور وبائی امراض سے بچاؤ کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہاولپور جلسے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرمی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔ انہوں نے بہاولپور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آ رہی ہے۔ بہاولپور جلسے سے…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور ریلوے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے لیے آج بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اس حوالے سے وہ بلوچستان کے ضلع کچھی بھی جائیں گے۔ شہباز شریف بلوچستان میں گرنے والے ریلوے پل کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرا پُل کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔ بلوچستان کے دورے کے…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) سیلابی صورتحال کے پیش نظرروجھان ریڈار سروسزکو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےروجھان ریڈار سروسزکو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا نوٹم جاری کردیا۔بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے طیاروں کو 220 ناٹیکل مائل تک ریڈار کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔ نوٹم کے مطابق ریڈار انسٹالیشن تاحال سیلابی پانی میں موجود ہے۔ روجھان ریڈار بندہونے کی وجہ سے ریڈار کا ڈیٹا لاہور اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر پر دستیاب ہوگا۔ روجھان ریڈار سروس ایریامیں آنے والے تمام جہازوں کو 10منٹ کے فاصلے پر پروسیجر کنٹرول کیا…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔ متاثرین کو بروقت امداد نا ملی تو جانی نقصان ہوسکتا ہے۔ ایئرفورس کی مدد سے بذریعہ جہاز امداد پہنچانے میں آسانی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں آرمی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ پا ک فضائیہ اور شاہد آفریدی فاونڈیشن ملک میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ ائیر وائس مارشل زعیم افضل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ ہم نے نو مقامات پر طبی کیمپ قائم اور چار جگہ ٹینٹ سٹی بنائے ہیں۔ بیس ہزار افراد کو کھانا فراہم کررہے ہیں۔ انہوں…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیلاب کے باعث بند تعلیمی ادارے5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیرتعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے پانچ ستمبر سے کھل جائیں گے۔اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے نصیرآباد اور جعفرآباد کے اسکول کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 22اگست کو بند کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریلی کے دوران صدر جوبائیڈن پر برس پڑے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ریاست کا دشمن قراردے دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی کے دوران حامیوں سے خطاب میں جوبائیڈن کی تقریراور اپنے گھرمیں ایف بی آئی کے چھاپے پر بھی تنقید کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے گھر پر ماراگیا چھاپہ ریاستی طاقت کا غلط استعمال اورانصاف سے دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ معاملے پرایسا ردعمل سامنے آئے گا جو کبھی کسی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹر ساؤنڈ ہو گیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن منی…

مزید پڑھیں

سیہون : (ویب ڈیسک) سیلابی پانی سے منچھر جھیل بپھرگئی، پانی کی سطح خطرناک حد تک جا پہنچی ہے ، بند ٹوٹنے کے خدشے کے باعث انتظامیہ ہائی الرٹ ہے، خطرے کے پیش نظر عوام سے قریبی آبادیاں خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث منچھر جیل مکمل طور پر بھر گئی ہے، منچھر جھیل کے اطراف میں کئی دیہات زیر آب آگئے جبکہ 50 سے زائد مکان زمین بوس ہو چکے ہیں، جھیل پر پاک آرمی اور رینجرز کے جوان تعینات کردئیے گئے، محکمہ آبپاشی کا عملہ بھی متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو…

مزید پڑھیں