Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف تباہی کے مناظر نظر آنے لگے، ملک بھر میں 1290 اموات، 5 لاکھ 44 ہزار 376 گھر تباہ ہوگئے، 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، کھلے آسمان تلے پڑے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، امداد کا انتظار کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بدترین سیلاب سندھ میں بھی شدید تباہی سے پورا صوبہ اجاڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 492 تک جا پہنچی، 4 لاکھ انہتر ہزار مکانات تباہ ہو چکے ہیں، 56…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات جاری ہیں، ایران اور افغانستان کی درآمدات بھی نرخوں میں استحکام نہ لا سکیں، ٹماٹر، پیاز اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔ پیاز اور ٹماٹر کی مقامی فصل پانی کی نذر ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قلت بڑھ گئی ہے، ہر آنے والا دن عوام کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہے، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے بھی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، منافع خوروں کی بے…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت میں آج ایک بار پھر جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بڑے میچ میں نئے عزم کے ساتھ روایتی حریفوں کو شکست دینے کیلئے آج پھر میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد آج بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جو کہ بابر الیون کیلئے بڑا جھٹکا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 041 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 228 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر ہمدردی کا اظہار کیا اور جانی نقصان پر وزیر اعظم شہباز شریف سے تعزیت کی۔ انہوں نے حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے قدرتی آفت کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ وزیراعظم نے آزمائش کی گھڑی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا فاتح بن سکتا ہے، قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کو سپر فور مرحلے میں شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔ پی اے ایف کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی کارکردگی بہتر ہے، بھارت کے خلاف لیگ میچ میں پاکستان نے بہترین مقابلہ کیا جس سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا، ہانگ کانگ کے خلاف شاندار فتح سے بھی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اب سپر فور مرحلے میں ایک بار پھر…

مزید پڑھیں

رنگون: (ویب ڈیسک) میانمار کے فوجی حکمراں آنگ ہلینگ وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی حکمراں آنگ ہلینگ پہلی بار کسی بیرون ملک کے دورے پر سری لنکا جائیں گے اور ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران آنگ ہلینگ اقتصادی اور تجارتی معاملات پر روسی صدر سے بات چیت کریں گے۔ گزشتہ برس فروری میں میانمار کی حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے کر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد آنگ ہلینگ نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی اور اقتدار پر قابض ہوگئے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی میں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں آپ کے سر پہ شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں، سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نےپھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں،اپنی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کیلئے عمران…

مزید پڑھیں

شارجہ: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس 36 اور پاتھم نسانکا 35 جب کہ دھنوشکا گوناتھیلا 33رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2،2 جب کہ راشدخان اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) امیتابھ بچن کی نئی کامیڈی فلم ’گڈ بائے‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ بگ بی نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کیا ہے۔ ’گڈ بائے‘ کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کامیڈی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے پہلے پوسٹر میں امیتابھ بچن اور رشمیکا کو باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے میں دکھایا گیا ہے۔ پہلے پوسٹر میں امیتابھ بچن اور رشمیکا مندنا پتنگ اڑاتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ رواں برس اپریل میں شروع کی گئی تھی جسے 7 اکتوبر…

مزید پڑھیں