تازہ تر ین

کراچی: بجلی بلز میں کے ایم سی چارجز کا اطلاق چیلنج

کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی بلز میں کے ایم سی چارجز کے اطلاق کو چیلنج کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔ جس میں استدعا کی گئی کہ کے الیکٹرک کے بل میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) چارجز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ کے ایم سی چارجز کی وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزار حافظ نعیم الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک بل میں کے ایم سی کے 150 ماہانہ چارجرز کا اطلاق غیر قانونی ہے اور واٹر بورڈ کے بل میں کنزروینسی چارجز پہلے ہی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain