تازہ تر ین

امریکا میں 10 ہزارسے زائد سینڈوچ ایک قطار میں رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک خیراتی گروپ کے رضا کاروں نے 10 ہزار 852 سینڈوچ بنا کر ایک قطار میں لگانے کا گینیز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک خیراتی ادارے ٹینگو چیریٹیز نے سینڈوچ کی طویل قطار بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا،
ٹیکساس کے شہر آرلِنگٹن میں ادارے کے رضاکاروں نے 10 ہزار 852 سینڈوچ بنا کر ان کو قطار میں لگایا، اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا میں 2018 میں 8000 سینڈوچ کے ساتھ بنایا گیا تھا۔
چیرٹی گروپ کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں اور بھی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں جن میں ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ سینڈوچ بننے اور ایک وقت میں سب سے زیادہ لوگوں کے سینڈوچ بنانے کے ریکارڈ شامل ہیں۔
ٹینگو چیریٹیز حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے لئے کی گئی کوشش میں بنائے گئے سینڈوچ علاقے کے دیگر معاون خیراتی اداروں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain