فرینکفرٹ: (ویب ڈیسک) معاشی بحران کے خوف کے باعث یورپی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا، کئی ممالک میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔
جرمنی کا فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ دو اعشاریہ چار فیصد گر گئی۔
پیرس اسٹاک مارکیٹ بھی دو اعشاریہ دو فیصد گراوٹ کا شکار رہی، لندن اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا اور انڈکس میں دو اعشاریہ ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر کے سامنے برطانوی پاؤنڈ کے قدم بھی لڑکھڑا گئے، برطانوی کرنسی کی قدر میں دو فیصد کمی آئی۔
