رحیم یار خان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے چوروں کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنا، ہر روز کرپشن کیسز معاف ہو رہے ہیں، اسحاق ڈار واپس آنے والا ہے، اسحاق ڈار(ن)لیگ کی حکومت میں وزیراعظم کے جہازمیں بیٹھ کربھاگا تھا، ڈارکی جائیدادیں اوربچے باہر ہیں، اب ان کو این آر او ڈیل کے تحت واپس لایا جا رہا ہے، رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ رحیم یارخان والوں کے آج جذبہ وجنون،شعور کو…
Author: Khabrain News
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد منظورکرلی۔ بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد پر بحث ہوئی۔ قرار داد جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے رکن اسمبلی اصغر علی ترین نےگزشتہ اجلاس میں پیش کی تھی۔ اسمبلی کے مائیک خراب ہونےکی وجہ سےگزشتہ اجلاس میں بحث مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ آج بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 27 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بلٹ پروف گاڑیوں کی ٹیکس فری اور ڈیوٹی فری درآمد کا ایس آر او جاری کرنے کی تردید کر دی۔ ایف بی آر کے بیان کے مطابق میڈیا کے مختلف حصوں میں اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ درست حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 2019 میں اس طرح کی سہولت دینے کی منظوری دی تھی لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ گزشتہ دو روز…
کراچی: (ویب ڈیسک) دنیائے ٹینس پر راج کرنے والے راجر فیڈر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، آخری میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی رافیل نڈال بھی رو پڑے، فیڈرر نم آنکھوں کےساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔ دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سَلم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر میچ کھیلے۔ لیور کپ میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو ٹیم ورلڈ کے جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔ پاکستان…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نوازنے سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ اعلان بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے بی او جی کا 70واں اجلاس کراچی میں ہوا۔ اعلان کردہ نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہوگا۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ پولیس اور پراسیکیوشن کی ٹریننگ کی ضرورت ہے، ٹریننگ سے مقدمات کو نمٹانے میں تیزی آئے گی۔ عالمی عدالتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرمنتظمین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جوڈیشل کانفرنس میں مندوبین کی شرکت کوسراہتے ہیں، انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے بہت کچھ سیکھنے کوملا، انصاف کے نظام کودرپیش چیلنجزاورحل پربات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں دیگر ممالک کے چیف جسٹس اور ججز نے بھی شرکت کی، کانفرنس…
نیویارک: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری جوکہ 34 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اب تک اُنہوں نے شادی نہیں کی، اس لیے اکثر پاکستانیوں کو یہ جاننے کا کافی تجسس ہے کہ وہ کب شادی کریں گے۔ بلاول بھٹو کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر بھی اسی سوال کا سامنا کرنا پڑا۔ عرب نیوز کی سماجی رابطے کی ویب سئٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں غیر ملکی صحافی کو…
نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات کے بعد ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اپنے مصروف شیڈول میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے شوہر گلوکار نک جونس، بیٹی اور کچھ دوستوں کے ساتھ اپنے ریسٹورنٹ گئیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے ریسٹورنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ کھانا کھایا جن میں ان کی منیجر انجولا…
اقوام متحدہ: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایرانی ڈرون ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ خطرے سے نمٹنے کیلئے خطے کے ملکوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دئیے گئے بیان میں انہوں نے کہا مسئلہ کو دو طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے، ایک حل مختصر مدت کے نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ اس طریقہ میں خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔ دوسرے طویل مدتی حل کے تناظر میں دیکھا جائے تو خطرات کو سمجھنا اور پھر ایکشن…
حیدرآباد: (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہےکہ سیلاب کے باعث صوبے میں 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے،کورونا سے پہلے ہی بہت نقصان ہوا ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث اسکول ریلیف کیمپوں میں تبدیل کیےگئے ہیں ،17 ہزار اسکولوں کی ایسی حالت نہیں کہ بچوں کو بٹھا سکیں، اسکولوں کو ٹھیک کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ کافی اضلاع میں اسکول پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، 28 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے،کورونا سے پہلے…
