اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے ۔خاندانی کاروبار کے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم شہبازشریف کی مبینہ آڈیو لیک پر کہا ہے کہ وزیراعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبار کے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے۔ صحافیوں کی شہبازشریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔ نواز شریف کو منانے کا مشن اسحاق ڈار کے حوالے کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک مبینہ لیک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں سرکاری افسر نے شہباز شریف کو مریم نواز کی جانب سے اپنے داماد راحیل کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق سفارش کے حوالے…
راولپنڈی : (ویب ڈیسک) بیٹے کےہاتھوں بہو کےقتل کیس میں صحافی ایازامیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی ایاز امیر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ایاز امیر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق،،ایاز امیر کی مقتولہ بہو کے چچا نے انہیں مقدمے میں نامزد کرنے کی درخواست دی ہے۔ بہو کے قتل کے کیس میں ایازامیرکوآج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیراور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے۔ ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ سعودی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا سیلابی پانی سے اس وقت مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا۔ ایک…
لاہور: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے، وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہاہے کہ کشتی ڈانواں ڈول ہے ذمے داری ہماری ہے کہ کشتی کو سہولت دیں۔ آنے والی حکومت کے لیے مشکلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا، معشیت تقاضا کرتی ہے کہ ایک مینڈیٹ ہو، آج کی حکومت والے بھی کہتے تھے جلد الیکشن ہوں۔ عمران خان کو احتجاج کی کال دینے کا حق آئین نے دیا ہے۔عدالتیں مشورے کے ذریعے ہی سوال کرتی ہیں۔ عارف علوی نے کہا ہے…
لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ کے کھیل میں بھارتی کھلاڑیوں کا غیر اخلاقی رویہ نہ رک سکا، بھارتی بولر دپتی شرما نے گیند کروانے سے پہلے ہی نان اسٹرائیکر انگلش کھلاڑی کو رن آؤٹ کر دیا۔ انگلینڈ اور بھارت ویمن کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 39 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے، جب بھارتی بولر دپتی شرما نے نان اسٹرائیکر کھلاڑی چارلی ڈین کو گیند کروانے سے قبل کریز سے آگے نکلنے پر رن آؤٹ کر دیا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت تھرڈ امپائر نے انگلش کھلاڑی کو آؤٹ قرار دیا، سوشل میڈیا صارفین نے بھی…
خارکیف: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بدستور جاری ہے، خارکیف میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 400 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں، یورپی یونین کا کہنا ہے روسی صدر کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ روس کی قبضے میں لیے گئے علاقوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش جاری ہیں، زیرقبضہ علاقوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوششوں کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، دوسری جانب یوکرینی فورسز روس کی فارورڈ لائنز پر حملے کرنے میں مصروف ہیں۔ خارکیف میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 400 افراد…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاک انگلینڈ سیریز میں ایک روزہ آرام کے بعد پاک انگلینڈ کھلاڑی آج پھر اِن ایکشن ہوں گے، چوتھے ٹی ٹونٹی جیتنے کیلئے دونوں ٹیمیں زورآزمائی کریں گی، قومی شاہینوں نے کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کر دیا، مہمان انگلش پلیئرز نے بھی برتری بڑھانے پر نظریں جما لی ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج کا سنڈے فُل کرکٹ ڈے ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میدان لگے گا، میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، پاک انگلش ٹیموں میں زور کا جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں ایک روزہ آرام کے بعد پھر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 369 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 47 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان ہوگئے، شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا ہوا جس میں دو جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامیہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، دھماکے میں 42 سالہ نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک سے تھا اور38 سالہ نائیک حسین احمد شہید کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
