تازہ تر ین

بھارتی بولرکا غیراخلاقی رویہ: گیند کروانے سے قبل ہی انگلش کھلاڑی کو رن آؤٹ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ کے کھیل میں بھارتی کھلاڑیوں کا غیر اخلاقی رویہ نہ رک سکا، بھارتی بولر دپتی شرما نے گیند کروانے سے پہلے ہی نان اسٹرائیکر انگلش کھلاڑی کو رن آؤٹ کر دیا۔
انگلینڈ اور بھارت ویمن کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 39 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے، جب بھارتی بولر دپتی شرما نے نان اسٹرائیکر کھلاڑی چارلی ڈین کو گیند کروانے سے قبل کریز سے آگے نکلنے پر رن آؤٹ کر دیا۔
آئی سی سی قوانین کے تحت تھرڈ امپائر نے انگلش کھلاڑی کو آؤٹ قرار دیا، سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارتی کھلاڑی کی حرکت پر شدید تنقید کی ہے، بھارتی سپنر روی چندرن ایشون اس سے قبل اس طرح رن آؤٹ کرچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain