Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پائلٹ محمد ذیشان علی کی خلائی مشن میں شمولیت ملک و قوم کے لیے باعث فخر ہے:شزا فاطمہ
    • جعلی انگوٹھے لگا کر 19 کنال اراضی اپنے نام منتقل کرنیوالے 6 ملزمان کی ضمانت میں توسیع
    • مکہ معاہدہ اہم پیشرفت، مثبت نتائج سامنے آنے کا امکان ہے: حسین حقانی
    • کراچی:خواتین پرتشددکے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایسٹ زون پولیس اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کے اشتراک سے آگاہی واک کی جارہی ہے۔
    • سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں پاک چین تعاون نئی تاریخ رقم کررہا :عبدالعلیم خان
    • کراچی:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چوتھے فوڈ ایکسپو کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • گھریلو تشدد ذہنی امراض، خودکشی کے خطرات میں اضافے کا بڑا سبب ہے: ماہرین
    • عالمی مالیاتی اداروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت پاکستان کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی: خرم شہزاد
    • کیش لیس پاکستان میں نمایاں پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگی مراکز کی تعداد چار گنا بڑھ کر 20 لاکھ ہو گئی ہے ، بلال اظہرکیانی
    • فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ 48 گھنٹوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم صوبہ بھر میں روڈسیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز کے بطور جج 10 سال مکمل
    • جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 کا تاج جیت گئیں
    • لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور16 کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، فائل چیف جسٹس کو ارسال
    • مومنہ اقبال شوہرحمزہ کے سرپرائزپرجذباتی ہو گئیں
    • شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگرو پہن کر ڈانس کرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں
    • بابر اعظم جہاں بھی کھیلتے ہیں، شائقین کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے پہنچ جاتی ہے:پال والٹر
    • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، اسٹارک نمبر ون بولر، بیٹرز میں ہیری بروک سرفہرست
    • دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے15رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان
    • پاکستان اور قطر میں زرعی شراکت داری کی جانب پیشرفت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں اضافہ

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو نوازنے سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ اعلان بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔
    پی سی بی کے بی او جی کا 70واں اجلاس کراچی میں ہوا۔ اعلان کردہ نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہوگا۔
    اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی پانچوں کٹیگریز میں شامل تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کے ماہوار وظیفے کے رقم میں ایک ایک لاکھ روپے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
    حالیہ اضافے کے بعد قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹونٹی کی میچ فیس کو بڑھا کر بالترتیب 40 ہزار اور 60 ہزار روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
    ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل نان پلیئنگ ممبرز کی ریڈ بال کی میچ فیس 16 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح وائیٹ بال کرکٹ کے میچز میں شریک ڈومیسٹک ٹیموں کے نان پلیئنگ ممبرز کی میچ فیس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
    اسی طرح نان فرسٹ کلاس فور ڈے کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کی میچ فیس 25 سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ وائیٹ بال کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج اور کرکٹ ایسوی ایشنز ٹی ٹونٹی کی میچ فیس 15 سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ریڈ اور وائیٹ بال کھیلنے والے نان پلیئنگ ممبرز کو اب بالترتیب 10 اور 15 ہزار روپے ملیں گے۔
    لہٰذا اب ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو مجموعی طور پر 61 لاکھ اور ڈی کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 43 لاکھ روپے کا معاوضہ ملے گا۔ اس میں نئی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں کیا گیا اضافہ شامل ہے۔ اس رقم میں پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ کی انعامی رقم شامل نہیں ہے۔ قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، جس میں سے ایک کروڑ روپے قائداعظم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو دیا جائیں گے۔
    پاکستان کپ کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل ٹی ٹونٹی کی انعامی رقم 87 لاکھ روپے مقرر کی جاچکی ہے۔
    کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج، کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اب ڈیلی الاؤنس، ماہوار وظیفہ اور میچ فیس کی مد میں تقریباََ 11 لاکھ روپے کمائیں گے۔
    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پاکستان کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےاور وہ اس برانڈ کی پذیرائی کے لیے ہر ممکن سرمایہ کاری کریں گے۔ اس ضمن میں وہ سفارشات جمع کروانے پر بی او جی کے مشکور ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایلیٹ کرکٹرز نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کی سہولیات پر خوشی کا اظہارکیا اس تناظر میں میرٹ کی بنیاد پرتقرریاں کی گئی ہے۔ وہ پی سی بی کی جانب سے اعلیٰ معیار کی براڈکاسٹ کوریج ، میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن اور شاندار لاجسٹک معاملات کی گفتگو کررہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بابر اعظم جہاں بھی کھیلتے ہیں، شائقین کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے پہنچ جاتی ہے:پال والٹر

      آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، اسٹارک نمبر ون بولر، بیٹرز میں ہیری بروک سرفہرست

      دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے15رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.