Author: Khabrain News

کمبوڈیا: (ویب ڈیسک) ایشین ملک کمبوڈیا میں مُردوں کا فیسٹیول منایا گیا، شرکاء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی یاد میں کھانا تقسیم کیا۔ سانڈ کی سواری کرنا ، ریس لگانا اور بچوں کی ریسلنگ فیسٹیول کی پہچان ہیں، لوگ مندر کے سامنے رکھے پیالوں میں اپنے پیاروں کے حصے کا کھانا رکھتے ہیں، پیسے بھی چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ فیسٹیول ستر کی دہائی میں کمبوڈیا پر ویتنام کے حملے میں مرنے والے ہزاروں افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف شکنجہ کس لیا، ایم این اے جاوید لطیف، منور لطیف، امجد لطیف اور ایم پی اے وقار چیمہ کو طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، مسلم لیگ نواز کے ایم این اے جاوید لطیف کو سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں طلب کیا جبکہ سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کی ٹیم نے لیگی رہنما جاوید لطیف وغیرہ کو تحقیقات کے لیے طلب کیا،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خواجہ سراء اللہ کی مخلوق ہیں، مکمل حقوق ملنے چاہئیں ، مذہبی و سیاسی جماعتیں خواجہ سرائوں کے حقوق کی مخالف نہیں، مرد و عورت کے خواجہ سراء بننے کے خلاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا طاہر عقیل اعوان، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ،…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ پر آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ ایسٹ لندن میں الفرڈ کے مقام پرکیا گیا، راشد نصر اللہ حملے میں محفوظ رہے۔ نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ کے مطابق حملہ آور چاقو اور خنجروں سے لیس تھے، حملہ آوروں نے انہیں نواز شریف سے دور رہنے، ساتھ چھوڑنے اور لاتعلقی کا کہا۔ راشد نصراللہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور گالم گلوچ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کو رپورٹ درج کرادی…

مزید پڑھیں

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، وہ ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 ماہ کی حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، نیو یارک میں وزیراعظم اعتراف کرچکے ہیں ہم دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں، ہمارے پاس قرض چکانے کیلئے بھی پیسے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کو ان حالات میں ملک میں رہنا چاہئے تھا، امپورٹڈ حکمران مفادات اور ذاتیات کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) صدر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں ریزرو فورس کا متحرک کرنے کے اعلان کے بعد فورس میں شامل نوجوان بڑی تعداد میں ملک چھوڑنے لگے۔ روس کے ہمسایہ ممالک کو جانے والی ٹرینوں میں والدین اپنے بچوں کو الوداع کرتے نظر آتے ہیں۔ کریملن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں سے صدارتی حکم کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں، ریاستی گورنر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑنے والوں کو روکنے کے لیے فی الحال سرحدین بند کرنے کا فیصلہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکوت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں جگر کی پیچیدہ سرجری کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری بھی بچوں کے ہیلتھ کارڈ میں شامل کریں گے، مریضوں کو جگر، گردے اور لبلبے کی سرجری کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں ربیع الاول 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں دیگر ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں جس کے بعد اعلان کیا گیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بدھ کے روز ہوگی اور 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں سے تباہ شدہ پاکستان ملا ہے، آج ہم مہنگائی کو رو رہے ہیں شکر کریں ملک کو نہیں رو رہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو تباہ کرنے کی سب سے بڑی کوشش سیاسی عدم استحکام ہے، پانامہ کی صورت میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کو بیچا وہ آج کہہ رہا ہے کہ میں آپکو آزادی دلواوں گا، ہم نے حکومت لی ہے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار تین سو روپے ہو گئی۔ جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 829 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار857 روپےہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں