Author: Khabrain News

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی، سپہ سالار نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے وینڈی گلیمور کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور کینیڈین ہائی کمشنر کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جبکہ فوجی جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ شہید ہونے والے 29 سالہ نائیک رشید کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا اور برطانیہ کے بھرپور دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔ 5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ائیر بیس پر لینڈ کیا۔ وطن واپس پہنچنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں، ایک شخص جس کا آئین میں کوئی کردار نہیں ہے وہ اپنا کردار تلاش کر رہا ہے، کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا اور اپنی آئینی حدود میں رہے گا۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ نیازی رکن سینیٹ اور پاکستانی شہری ہیں انہیں بنیادی حقوق حاصل ہیں، بغیرخواتین…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نجی گفتگو کا لیک ہونا غیبت کے زمرے میں آتا ہے، حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے نجی گفتگو عام کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلانا غیراخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو غیبت اور جعلی خبروں کا سامنا ہے، کسی واقعہ کو حوالہ اور سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا جاتا ہے۔ ہمیں نظم وضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کی نجی گفتگو میں دلچسپی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے ہرنائی میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 جوان شہید ہوئے، یہ المناک ہے، میری دعائیں اور ہمدردیاں بہادر سپاہیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار…

مزید پڑھیں

کمبوڈیا: (ویب ڈیسک) ایشین ملک کمبوڈیا میں مُردوں کا فیسٹیول منایا گیا، شرکاء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی یاد میں کھانا تقسیم کیا۔ سانڈ کی سواری کرنا ، ریس لگانا اور بچوں کی ریسلنگ فیسٹیول کی پہچان ہیں، لوگ مندر کے سامنے رکھے پیالوں میں اپنے پیاروں کے حصے کا کھانا رکھتے ہیں، پیسے بھی چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ فیسٹیول ستر کی دہائی میں کمبوڈیا پر ویتنام کے حملے میں مرنے والے ہزاروں افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف شکنجہ کس لیا، ایم این اے جاوید لطیف، منور لطیف، امجد لطیف اور ایم پی اے وقار چیمہ کو طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، مسلم لیگ نواز کے ایم این اے جاوید لطیف کو سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں طلب کیا جبکہ سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی کی ٹیم نے لیگی رہنما جاوید لطیف وغیرہ کو تحقیقات کے لیے طلب کیا،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خواجہ سراء اللہ کی مخلوق ہیں، مکمل حقوق ملنے چاہئیں ، مذہبی و سیاسی جماعتیں خواجہ سرائوں کے حقوق کی مخالف نہیں، مرد و عورت کے خواجہ سراء بننے کے خلاف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا طاہر عقیل اعوان، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ،…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ پر آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ ایسٹ لندن میں الفرڈ کے مقام پرکیا گیا، راشد نصر اللہ حملے میں محفوظ رہے۔ نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ کے مطابق حملہ آور چاقو اور خنجروں سے لیس تھے، حملہ آوروں نے انہیں نواز شریف سے دور رہنے، ساتھ چھوڑنے اور لاتعلقی کا کہا۔ راشد نصراللہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور گالم گلوچ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کو رپورٹ درج کرادی…

مزید پڑھیں