تازہ تر ین

صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کر سکتے، فوری اصلاح نہ کی تو تباہی کے سوا کچھ نہیں، رضا ربانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں، ایک شخص جس کا آئین میں کوئی کردار نہیں ہے وہ اپنا کردار تلاش کر رہا ہے، کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرے گا اور اپنی آئینی حدود میں رہے گا۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ نیازی رکن سینیٹ اور پاکستانی شہری ہیں انہیں بنیادی حقوق حاصل ہیں، بغیرخواتین اہلکاروں کے گھر میں داخل ہوئے، جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گفتگو میں 26 سال میں فرق نہیں آیا ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کا عدالتی قتل ہوا، یہ تاریخ کا حصہ ہے، منتخب وزیر اعظم کو ہتھکڑی لگا کر جہاز میں بند کیا گیا، بے نظیر بھٹو کو قتل کرکے زمین کو دھو دیا گیا۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ایسے تجربے کو مزید برداست نہیں کر سکتا، ہم نے فوری اصلاح نہیں کی تو تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
سینیٹر میاں رضا ربانی نے تجویز پیش کی کہ سینیٹ میں پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain