Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • لاہور کے ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں تیراکی کے دوران ایک شخص جاں بحق۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرے : امریکی وزیر خارجہ

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنے اور قرضوں میں نرمی کے لیے چین سے بات چیت کرنی چاہیے۔
    امریکا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے واشنگٹن میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔
    انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہماری آج کی گفتگو میں ہم نے بھارت کے ساتھ ذمہ دارانہ تعلقات کو منظم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور میں نے اپنے دوست پر زور دیا کہ چین سے قرضوں میں نرمی اور قرضوں کی تنظیم نو کے بعض اہم امور پر بات کریں تاکہ پاکستان سیلاب سے پیدا شدہ حالات کے اثرات سے جلد از جلد نکل سکے۔
    پاک بھارت تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے جمہوری ہونے کی حیثیت سے مذہبی آزادی، عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی جیسی بنیادی قدروں کا احترام کرنے کے وعدے پورا کیے جانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
    بلنکن اور بلاول کی واشنگٹن میں ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوئی جب پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا، 33 ملین شہری متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 1600سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ اس صورت حال کے تدارک کے لیے 30 بلین ڈالر سے زائد کے مالی وسائل درکار ہوں گے۔
    امریکی وزیر خارجہ نے قیمتی انسانی جانوں اور معاشی نقصانات پر پاکستان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
    انہوں نے بحالی اور تعمیر نو کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک سادہ سا پیغام دے رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ آج بھی ویسے ہی کھڑے ہیں، جیسے ماضی میں آنے والی قدرتی آفات کے دوران کھڑے تھے اور تعمیر نو کے عمل میں بھی ساتھ ہیں۔
    بلنکن نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پیدا شدہ صورت حال کے پیش نظر چین سے قرضوں کی ادائیگی میں نرمی پر بات کرے۔ تاکہ پاکستان میں حالات جلد از جلد بہتر ہو سکیں۔
    اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نہ صرف لچکدار ہیں بلکہ وہ وقت کی کسوٹی پر بھی پورے اترے ہیں۔ ہم نے پوری تاریخ میں ثابت کیا ہے کہ جب ہم مل کر کام کرتے ہیں، تو عظیم مقاصد حاصل کر لیتے ہیں اور میرے خیال میں جب ہم مل کر کام نہیں کرتے تب ہم بھٹک جاتے ہیں۔ پھر ہم لڑکھڑا جاتے ہیں اور پھر معاملات غلط ہو جاتے ہیں۔
    بلاول بھٹو زرداری نے خطے میں امن، سلامتی اور اقتصادی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان امریکا تعلقات کی تاریخی اور بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی زور دیا اور اسلام آباد کے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
    امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔
    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    امریکی وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرآب ہے، متاثرین کیلئے 17 امدادی طیارے بھجواچکے ہیں، یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔
    انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیلاب سے کینیڈا کی آبادی جتنے شہری متاثر ہوئے ہیں، افغانستان کی ترقی پاکستان اور امریکا دونوں کیلئے ضروری ہے، افغانستان کی ترقی پاکستان اور امریکا دونوں کا مشترکا مسئلہ ہے۔
    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہی کا سامنا ہے، سیلاب اور بارشوں کے بعد 100 کلومیٹر طویل جھیل بن گئی، پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی۔
    ملاقات اور پریس کانفرنس کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور امریکا کی دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگا دیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔

      امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

      شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.