کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ریاست مخالف بیانیے کے الزام پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 100سرکاری ملازمین کو ملازمت
سے برطرف کر دیا، اس کے علاوہ 16 ہزار 387 ویب سائٹس کو بھی بند کیا گیا ہے۔معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا بابریوسف زئی کے مطابق ریاست مخالف بیانیے پر 100سرکاری ملازمین ملازمت سے برطرف کیے گئے ہیں۔بابریوسف زئی کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں 95یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں۔معاون وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے 3ملازمین سمیت 5 دیگر ملازمین بھی برطرف کیے گئے ہیں۔بابریوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ برطرف ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، ملک کیخلاف زہراگلنے والوں کو نہیں چھوڑا جائیگا۔دریں اثناء سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کے خلاف محکمہ داخلہ نے اقدامات کیے اور سماجی رابطوں کی میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کے 20 ہزار 117 سائٹس کی نشان دہی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کے 16 ہزار 367 سائٹس کو بند کیا گیا ہے، یہ سائٹس تمام سماجی رابطوں کی میڈیا پلیٹ فارمز پر تھیں۔سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کی سائٹس کو بند کرنے کی شرح 81.4 فیصد رہی ہے۔
ملازمین برطرف
بریکنگ نیوز
- 12ہزارغیر قانونی تارکین کو انکے ملک واپس بھیجا گیا:سعودی عرب
- سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار
- ابتدائی رپورٹ تیار کرکٹر امام الحق پر پابندی کا امکان
- جنگ ستمبر کا 13 واں روز، پاکستانی فوج کا باؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ
- غزہ میں نسل کشی اور اسرائیلی اے آئی نظام پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری نے اسپیشل ایوارڈ جیت لیا
- فضل الرحمن کبھی بی پی ٹی آئی سے نہیں ملیں گے: اختیارولی خان
- انجینئرز ملکی دفاع سمیت تمام شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی ہیں: گورنر سندھ
- ایل نینو مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ
- ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز سے نئے بحری راستوں پر اتفاق
- بلوچلستان میں کوئلہ کی زیریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جان بحق
- ریاست مخالف بیانیہ’ بلوچستان کے 100 سرکاری ملازمین برطرف
- محمود اچکزئی کی اختر مینگل سے ملاقات’ بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- آئی ایم ایف مشن کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی
- نادرا نے پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنیکی سہولت متعارف کرادی
- پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے سر گرم لیڈران اور کارکنان کے خلاف گھیرا تنگ
- کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت
- آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملہ، ایک شخص جاں بحق،3زخمی
- عراقی فورسز نے سعودی عرب میں پائپ لائن پر حملے میں استعمال مقام کا پتہ لگا لیا
- جنوبی لبنان ‘ اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی،مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا
- حوثیوں کا سعودیہ میں فوجی اڈے پر میزائل ڈرون حملہ ریاض کا جوابی وار یمن کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کادعویٰ
