بغداد(این این آئی)عراقی سکیورٹی فورسز نے
سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر حملے میں استعمال مقام کا پتہ لگا لیا اور ڈرون لانچنگ کے آلات قبضے میں لے لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ عراق میں جس مقام سے پائپ لائن پر حملہ ہوا وہاں ایران نواز مسلح گروپ سرگرم ہیں، حملے کے بعد پائپ لائن عارضی طور پر بند کی گئی ۔آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پائپ لائن حالیہ مہینوں میں خلیجی تیل کی ترسیل کا ایک اہم ذریعہ رہی ہے۔
