صنعا ، لندن ( نیوز ایجنسیاں) حوثیوں نے سعودی عرب میں فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ سعودی جنگی طیاروں نے
گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف حوثیوں کے زیرِ قبضہ جنوبی، وسطی اور شمالی صوبوں میں واقع مختلف مواضع پر پے در پے فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ یمن کی سرکاری افواج نے حوثی باغیوں کے پانچ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔یمن کے حوثی جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع شرورہ فوجی اڈے کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ حملے میں اسلحے کے گوداموں اور ان کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا جو ان کے بقول یمن کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی کررہے تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق جولائی سے یمن میں جاری لڑائی کے باعث تقریباً 76ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں، جبکہ حالیہ کشیدگی میں اضافے کے بعد نقل مکانی کی رفتار مزید تیز ہوئی ہے۔دوسری طرف سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف حوثیوں کے زیرِ قبضہ جنوبی، وسطی اور شمالی صوبوں میں واقع مختلف مواضع پر پے در پے فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ یمن کی سرکاری افواج نے حوثی باغیوں کے پانچ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔یمن کے حوثی گروہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران یمن کے سات صوبوں پر 129فضائی حملے کیے ہیں۔حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ان حملوں میں جنسیوب مغرب میں واقع تعز، مشرق میں مرب، مغرب میں الحدیدہ، شمال مشرق میں الجوف، شمال میں صعدہ، شمال میں عمران اور شمال مغرب میں حجہ کے صوبوں کو نشانہ بنایا گیا، اور انہوں نے ان حملوں کا بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔دریں اثناء یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے بحیرہ احمر کے اسٹریٹجک جزیرے میون پر قبضے کا دعوی کیا ہے جبکہ تنظیم نے سعودی حمایتی فورسز کے زیرِ استعمال امریکی ساختہ بکتر بند ٹینک ،فوجی ساز و سامان ضبط کرنے کا بھی دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب میں اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنا یا گیا ہے جبکہ سعودی عرب نے یمن پر 48 گھنٹوں میں 129حملے کئے ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق جزیرہ میون پر قبضے کے بعد حوثیوں کا باب المندب پر مکمل کنٹرول ہو گیا ہے، گزشتہ روز انصار اللہ نے آبنائے باب المندب پر گرفت مضبوط ہونے کا دعوی کیا تھا۔انصار اللہ نے سعودی حمایتی فورسز کے زیرِ استعمال امریکی ساختہ بکتر بند ٹینک پر بھی قبضے کا دعوی کیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ انصار اللہ نے سعودی حمایتی فورسز کو 5400 مربع کلومیٹر کے علاقے سے پسپا کرنے کا دعوی کیا ہے۔انصار اللہ نے قبضہ کیے ہوئے علاقے سے لاکھوں ڈالرز کا فوجی ساز و سامان ضبط کر لیا۔ ادھر برطانیہ نے حوثیوں کے حملوں کے پیش نظر سعودی اور یمنی حکومت سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حوثیوں کے حملے پر گفتگو کی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ برطانیہ حوثیوں کے حملوں کیخلاف سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیاتھا۔رپورٹ کے مطابق فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے دوران گفتگو علاقائی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنمائوں نے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی آبی گزرگاہوں میں سکیورٹی اور آزادانہ بحری آمدورفت یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔فریقین کی جانب سے کہا گیا کہ بحری راستوں کا تحفظ علاقائی استحکام اور عالمی تجارت و سپلائی چینز کے تحفظ کیلئے انتہائی اہم ہے۔قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے قطری وزیراعظم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، قطری وزیراعظم نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر حملے کی مذمت کی۔
حوثی حملے
بریکنگ نیوز
- حوثیوں کا سعودیہ میں فوجی اڈے پر میزائل ڈرون حملہ ریاض کا جوابی وار یمن کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کادعویٰ
- پنجاب میں 17ستمبر تک دفعہ 144نافذ
- ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7شرائط پیش عالمی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کی دھمکی
- کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نظر بھارتی ویمنز ٹیم کا چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
- حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت طبی امداد ناگزیر مریم نواز
- ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دہشت گرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کیجائے:پاکستان
- مسجد اقصیٰ پر یہودی انتہاپسندوں کا دھاوا، 480 افراد صحن میں داخل
- 4 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ بل ادائیگی کا معاملہ لندن کے ڈورچسٹر ہوٹل نے قطری شیخ کی گاڑی کے حوالے سے عدالتی حکم حاصل کر لیا
- وزیراعظم شہبازولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ سعودیہ پرحوثیوں کے حملے کی مزمت مکمل یکجھتی کا اظہار
- وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان موٹر سائیکل رکشہ\رکشہ، چنگ چی 800 سی سی تک گاڑوں کو پٹرول پر 100 روپے ریلیف
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار
- بانی کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں: علیمہ خان
- آج لاہور میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل دونگا:سہیل آفریدی
- مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت
- کراچی:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد ہلاک
- صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا: راناثناء اللہ
- برکس سمٹ نئی دہلی کی سڑکوں کنارے ٹینٹ لگا کرغربت چھپانے کی ناکام کوشش
- مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- پرفارمنس کے بعد ایک گرو ہ کاحملہ’ حال ہی میں ”804”کے نام سے گانا جاری کیا جس میں سابق وزیراعظم کی رہائی کامطالبہ کیاگیاتھا
