لاہور(نیوز ایجنسیاں )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے صوبوں
کی تقسیم کا پراجیکٹ شروع نہیں کیا، ہماری لائن واضح ہے، صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو ہر کوئی اپنی رائے دے گا، صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے۔لاہور میں سینئر صحافیوں سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے پراجیکٹ پر مبینہ طور پر مسلم لیگ ن سے گفتگو ہوئی ہوگی، اگر پراجیکٹ بنانے والوں نے ن لیگ سے بات کی اور ہم نے اسے متعارف نہیں کروایا تو لٹھ لے کر کھڑے نہیں ہوسکتے۔رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر ابھی بہت وقت ہے، صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو ہر کوئی اپنی رائے دے گا، صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی یا اسٹینڈنگ کمیٹی بن سکتی ہے، صوبوں کے معاملے پر چھ سے آٹھ ماہ لگتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے، ن لیگ نے صوبوں کی تقسیم کا پراجیکٹ شروع نہیں کیا، ہماری لائن واضح ہے، پنجاب میں ن لیگ کی مقامی قیادت بہاولپور کو جنوبی پنجاب کے ساتھ نہیں لے جانا چاہتی۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کو الگ صوبہ بنانے یا لاہور کے ساتھ رکھنے کی تجاویز موجود ہیں، صوبوں کی تقسیم کے حق میں ن لیگ کی جانب سے کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی، صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو سیاسی فائدہ ہوا، کینال پراجیکٹ پر صدر زرداری نے حمایت کی، عوامی احتجاج کے بعد پراجیکٹ بند کروا دیا گیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پس پردہ گفتگو ہو رہی ہوگی، بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ گفتگو اپنانے کی ایک قیمت ہے، قیمت چکانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلح ہو کر اسلام آباد آنے کی تیاری کر رہی ہے، فتنہ الخوارج مبینہ طور پر ہندوستان کے اسپانسرڈ ہیں، فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کی ریلی کو ٹارگٹ بنا کر حکومت اور عوام میں دوری پیدا کرسکتے ہیں، تحریک انصاف کا احتجاج ٹکے ٹوکری ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کابینہ یا سینیٹ میں بات کریں گے تو ان سے جواب لے لیں گے، وفاقی وزیر شیخ قیصر میرے سامنے ہر دوسرے دن شہباز شریف سے ملتے ہیں، شیخ قیصر کے اعتراضات یا شہباز شریف سے ملاقات نہ ہونے کی مجھے سمجھ نہیں آرہی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کچھ چیزیں غور و خوض کے لیے ہوتی ہیں، ہر چیز پبلک نہیں کرنی چاہئے۔
راناثناء اللہ
بریکنگ نیوز
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
- ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار
- بانی کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں: علیمہ خان
- آج لاہور میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل دونگا:سہیل آفریدی
- مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت
- کراچی:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد ہلاک
- صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا: راناثناء اللہ
- برکس سمٹ نئی دہلی کی سڑکوں کنارے ٹینٹ لگا کرغربت چھپانے کی ناکام کوشش
- مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- پرفارمنس کے بعد ایک گرو ہ کاحملہ’ حال ہی میں ”804”کے نام سے گانا جاری کیا جس میں سابق وزیراعظم کی رہائی کامطالبہ کیاگیاتھا
- وزیراعظم کی پٹرول سکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا:حافظ نعیم
- احسن اقبال کالیاقت بلوچ سے رابطہ مذاکرات کیلئے ایک روز کی مہلت مانگ لی
- بھارت نے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار کردیا
- بھارت ساتویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ چیمپئن بن گیا
- کیمی اینٹونیلی کی شاندار فتح F1 ٹائٹل لیڈ مزید مضبوط
- ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
- لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
- پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
- بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
- عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
