Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خلائی پرواز پاکستان میں نئے دور کا نقطہ آغاز ہے: احسن اقبال
    • شنگھائی کے پارٹی سربراہ چن جننگ کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع
    • پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری شائع، شیطان کو تین مرتبہ دیکھنے کا دعوی سامنے آگیا
    • 26 نومبر احتجاج: بشری بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
    • سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن
    • مولانا فضل الرحمانکی مبینہ نظر بندی کیس غیر قانونی اقدام کا خمیازہ بھگتنا ہو گا لاہور ہائی کورٹ
    • سرکاری و نجی سکولوں کے باہر قائم غیر معیاری فوڈ سٹالز فوری ہٹانے کا حکم
    • بھارت میںفضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، متعددشہروںمیںتعلیمی ادارے بند
    • بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب’ عوامی مقبولیت کی بڑی لہر نہ لاسکا
    • ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت تمام سٹیک ہولڈر ز مل بیٹھیں پرویز پرویزالٰہی
    • صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ سری گرونانک دیو جی کے 557 ویں پرکاش پورب کے موقع پر گوردوارہ سچاسودا میں گیانی کلدیپ سنگھ گڑ گج کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔
    • رائیونڈ:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان تبلیغی مرکز کے اکابرین سے مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • خواتین کے حقوق کا تحفظ انسانی حقوق کا تحفظ ہے:حافظ نعیم الرحمن
    • ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ’5 اہلکار جاں بحق
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • 130 جوڑوں ،21 اقلیتی جوڑوںکی اجتماعی شادیوں کی تقریب آج ، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ مہمان خصوصی ہوں گے
    • منشیات سے متعلق قوانین پر نظرثانی ضروری ہے: اعظم نذیر تارڑ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ حقوق انسانی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • سرکاری ونجی میڈیکل کالجز کی ایم بی بی ایس کی دوسری سلیکشن لسٹیں جاری
    • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امیر ِ کویت کو ٹیلی فون، علاقائی صورتحال پر گفتگو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عراق میں داعش کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں: امریکی وزیر دفاع

    By Khabrain Newsمارچ 8, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بغداد : (ویب ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا عراق میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے عراق کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا عراق میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
    امریکا نے 2011 میں عراق سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا لیکن سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے داعش کے خلاف لڑائی کو تقویت دینے کے لیے تین سال بعد ہزاروں فوجیوں کو عراق اور پڑوسی ملک شام میں واپس بھیج دیا۔
    فی الحال، امریکا کے عراق میں 2,500 اور شام میں 900 فوجی موجود ہیں جو مقامی فورسز کو داعش کے خلاف جنگ میں مشورے اور مدد فراہم کر رہے ہیں، جس نے 2014 میں دونوں ممالک کے وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔
    2017 کے آخر میں اپنی علاقائی شکست کے باوجود داعش کے جنگجو اب بھی عراق کے ساتھ ساتھ شام میں بھی حملے کر رہے ہیں، حالیہ مہینوں میں داعش کے حملوں میں درجنوں عراقی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
    آسٹن نے کہا کہ ہماری توجہ داعش کو شکست دینے کے مشن پر مرکوز ہے اور ہم یہاں کسی اور مقصد کے لیے نہیں ہیں، ہماری افواج کو کسی قسم کی دھمکیاں یا اس پر حملے اس مشن کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔
    امریکی وزیر دفاع نے عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی اور وزیر دفاع ثابت محمد العباسی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ امریکی افواج عراق کی حکومت کی دعوت پر عراق میں رہنے کے لیے تیار ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ یہ افواج دہشت گردی کے خلاف عراقی قیادت میں لڑائی کی حمایت میں ایک غیر جنگی اور مشاورتی کردار میں کام کر رہی ہیں، امریکا عراق کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی حمایت میں اپنی شراکت کو مضبوط اور وسیع کرتا رہے گا۔
    دوسری جانب عراقی وزیر اعظم السوڈانی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اور امریکی وزیر دفاع نے ملاقات کے دوران داعش کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شنگھائی کے پارٹی سربراہ چن جننگ کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع

      بھارت میںفضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، متعددشہروںمیںتعلیمی ادارے بند

      ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ’5 اہلکار جاں بحق

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.