واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کی ضلعی کورٹ فورٹ لاڈرڈیل میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ سابق امریکی صدر نے بے جا تنقید کر کے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سی این این نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی طور پر شکست دینے کے لیے بدکاری…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔ عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات کے لیےخط لکھ دیا ۔اسٹیٹ بینک عمران خان کے بینک اکاو نٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دےگا۔ الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے…
تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں طالبات نے احتجاج کے دوران اسکارف اتار کر ہوا میں لہرا دیئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور احتجاج کے دوران طالبات نے اپنے سروں سے اسکارف اتار کر ہوا میں لہرا دیئے۔ ایرانی طالبات بطور احتجاج اپنے سروں کے اسکارف اتار کر سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں اور احتجاجی مظاہروں میں بھی طالبات اسکارف اتار کر ایرانی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے 4 ہزار 659 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ پاک بحریہ کی ٹیموں نے 15 ہزار 568 محصور افراد کو بچایا،اسی طرح پاک فضائیہ کی جانب سے خیمےاور فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے۔ نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کی 627 پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 659 سیلاب میں گھرے افراد کا انخلاء کیا گیا، ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں، ملک بھر میں…
نوابشاہ: (ویب ڈیسک) نواب شاہ میں اچار بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 4 مزدور جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے ہاشم ٹاؤن میں اچار بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے دوران 4 مزدور جاں بحق ہوئے اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کو اپنے گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، گوجرانوالہ میں مہلک مچھر کا شکار ایک مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 385 مریض سامنے آگئے جبکہ سندھ میں 336 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 335 نئے مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 7775 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک مریض جان کی بازی ہارگیا۔ ایک دن میں خیبرپختونخوا میں 385 مریض سامنے آئے اور صوبےمیں مریضوں کی مجموعی تعداد 9…
امریکہ : (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے جواباً 2 ،2 میزائل فائر کردیے۔ شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔ امریکہ او جنوبی کوریا کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے گئے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس…
نیوزی لینڈ : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم، کیوی کپتان کین ویلم سن نے ٹرافی کی رونمائی کی، بنگلہ دیشی نائب کپتان نور الحسن بھی ٹرافی کی رونمائی تقریب کا حصہ تھے ، سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سہہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بخوبی جانتے ہیں کہ اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلیں گے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد میں مصروف ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران بچاؤ مہم میں مصروف ہے۔ شیری رحمان نے الزام عائد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آبپارہ میلوڈی روڈ کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لال مسجد کے باہر روڈ بھی بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مؤقف اختیار کیا کہ مدرسے کے طلبا احتجاج کے طور پر سڑک بلاک کر دیتے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈپٹی کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے پھر کیا کیا ہے ؟ ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ ہم مدرسے والوں سے مذاکرات کرتے ہیں۔…
