Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) رینجرز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملیر کےعلاقے کوہی گوٹھ میں فائرنگ کر کے 2 رینجرز اہل کاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان ماضی میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں، فائرنگ کے واقعےمیں مبینہ طوراللہ ڈینوجتوئی، قلندربخش جونیجو، جبارچنہ اور اصغرعلی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش کی جارہی ہیں، ملزمان کا گروہ وارداتوں کےدوران کلاشنکوف کا استعمال بھی کرتا ہے۔ اس سے قبل رینجرز حکام نے بتایا تھا کہ اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار مشکوک…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں وزارتِ داخلہ کے قریب ایک مسجد میں دھماکا ہوا، جس میں 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز اور افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل کے ایمرجنسی ہسپتال کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی ایک مسجد میں بم حملے کے بعد درجنوں مریض زخمی حالت میں ہسپتال آئے، جن میں سے دو افراد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ رائٹرز نے بتایا کہ بم دھماکے میں چار افراد شہید ہوئے ہیں، یہ دھماکا دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے قریب مسجد میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال تک پاکستان انرجی سیکٹر میں خود کفیل ہو جائے گا، آنے والے وقت میں بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی بریت اللہ کی لاٹھی بے آواز کے مصداق ہے، اللہ کی بے آوازلاٹھی کی گونج ہرطرف سنائی دے رہی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرعدالت کے بار بار کہنے کے باوجود…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سیاسی معاملہ ہے، سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ جب عمران خان حکم دیں گے تو ہم ایک جماعت کے طور پہ نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے ہم نے کبھی بھی سرکاری وسائل استعمال کیے ہیں نہ کریں گے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائےگا، جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد کی مستقلی پر غور ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس شان گل کی مستقلی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن جسٹس راحیل کامران کو…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہو کرایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کم ہوکر 127143 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1709 ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ ستمبر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکشر پٹیل نامزدگیوں میں شامل ہیں۔ محمد رضوان کو ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے دس میچز میں سات نصف سنچری اسکور کر رکھی ہیں۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو بھارت جب کہ اکثر پٹیل کو آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہو گی۔ وزیراعظم سے منزیز گلوبل ایوی ایشن کے سی ای او فلپ جوئننگ نے ملاقات کی اور وزیر اعظم نے فلپ جوئننگ کا 100 گھر تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہو گی۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ متاثرین سیلاب سے وزیر اعظم نے وعدہ پورا کر دکھایا اور فلڈ ریلیف ویلیج کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک منصوبے پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت نے ریکوڈک منصوبے پر عدالت عظمیٰ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی تھی۔ اسی اجلاس میں شہباز شریف کو وزارت توانائی نے توانائی کی بچت کے لیے اقدامات پر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے گزشتہ روز اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبیدابراہیم سلیم الزعابی نے ملاقات کی اور انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماﺅں کی اس ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اماراتی سفیر نے کہا کہ ابوظہبی سرمایہ کاری اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق…

مزید پڑھیں