تازہ تر ین

لندن : گھر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

لندن : (ویب ڈیسک) لندن کی میفیلڈ روڈ پر گھر سے خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی عمر 47 سال اور بچوں کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں ، ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان کو اطلاع دے دی گئی، پوسٹ مارٹم مناسب وقت پر ہوگا۔
ایمبولینس سروس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں دوپہر 12.16 بجے مے فیلڈ روڈ پر ایک واقعے کی اطلاع کے لیے کال آئی ، ہم نے ایک فاسٹ رسپانس کار میں ایک ڈاکٹر اور دو رسپانس افسران کو جائے وقوعہ پر بھیجا تھا تاہم افسوس کی بات ہے کہ جائے وقوعہ پر تینوں افراد مردہ پائے گئے ۔
تفتیش کرنے والے افسر کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک معاملہ ہے اور ہم ان حالات کا تعین کر رہے ہیں جن کی وجہ سے یہ المناک واقعہ پیش آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain