تازہ تر ین

ریلی روکنے کا معاملہ، یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا

لاہور : (ویب ڈیسک) تحریکِ انصاف کی ریلی روکنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری کررکھا ہے ، تحریکِ انصاف نے ریلی کا اعلان کیا تو نگراں حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی ۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اس سے پہلے بھی ریلی پر پولیس نے تشدد کیا ، جس سے کارکن شہید ہوا ، تحریکِ انصاف کی ریلی 2 بجے ہے جبکہ پی ایس ایل کا میچ شام 7بجے ہے ۔
مراسلے میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے کردار کا نوٹس لے اور 144 کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain