All posts by Khabrain News

پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خودکا خاتمہ کر دیا، شہباز گل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خوداپنے ہاتھ سے اپناخاتمہ کر دیا۔
شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وفاداری کا اصول راشد منہاس شہید طے کر گئے تھے۔ اگر زندگی دشمن کی قید و غلامی میں ہو گی تو اپنے ہاتھوں آپ زندگی ختم کر کے غلامی سے انکار کر دو۔
گزشتہ روز کی صورتحال پر شہباز گل نے مزید لکھا کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خوداپنے ہاتھ سے اپنا خاتما کر دیا، غلامی کسی صورت قبول نہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے رولنگ روک دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئین کی رو کے منافی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ تحریک اعتماد عالمی سازش کے تحت لائی جا رہی ہے اسے مسترد کرتے ہیں، وفاقی وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے نکات بالکل درست ہیں۔

سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا،کابینہ کے 26 ارکان مستعفی

سری لنکا : (ویب ڈیسک) سری لنکا کی کابینہ کے وزراء نے حکومت کی طرف سے دہائیوں کے بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کے خلاف احتجاج کے بعد اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
26 کابینہ کے ارکان نے معاشی بحران اور حکومت کے خلاف احتجاج کے باعث استعفیٰ دیا، راجا پاکسے خاندان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے بہت سے ناراض مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بے معنی ہے۔ سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔
جزوی طور پر غیر ملکی کرنسی کی کمی کی وجہ سے ہے، جو ایندھن کی درآمدات کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ آدھے دن یا اس سے زیادہ دیر تک بجلی کی معطلی اور خوراک، ادویات اور ایندھن کی قلت کے باعث عوامی غصہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔
کولمبو میں اپوزیشن کے ارکان نے بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، یاد رہے سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ ہے، آرمی کو کسی بھی شخص کو گرفتارکرنے اور قید کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔
مظاہرین کے صدارتی محل پردھاوا بولنے کے بعد صدرراجا پکسا نے ملک بھرمیں رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ایمرجنسی کا اعلان امن عامہ کے تحفظ اور ملک میں لازمی خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
سری لنکا میں ان دنوں کھانے پینے کی اشیا، عام اشیائے ضرورت اور ایندھن اور گیس کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور یہ جنوبی ایشیائی ملک اپنی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران سے دوچار ہے۔
ایک روز قبل ہزاروں مشتعل افراد نے کولمبو کے مضافات میں ملکی صدر کی نجی رہائش گاہ کے باہر پرتشدد مظاہرے بھی کیے تھے۔

یوکرین سے امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، روس

روس : (ویب ڈیسک) روسی مذاکراتی نمائندے کا کہنا ہے کہ یوکرین سے امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔روس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یوکرین سے متعلق امن مذاکرات کے دوران ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
کریملن نے یہ بھی کہا ہے کہ کریمیا اور ڈونباس کی حیثیت کے بارے میں ماسکو کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔
روس کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے ٹیلیگرام پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ روسی یوکرینی امن مذاکرات میں اتنی پیش رفت نہیں ہو سکی کہ ممکنہ امن معاہدے کا مسودہ فریقین کی سربراہی ملاقات میں منظوری کے لیے پیش کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ روس کا موقف ہے کہ یوکرین کے علاقے ڈونباس میں مقامی آبادی کو منظم انداز میں ختم کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے روس کی جانب سے اس علاقے کی دو ریاستوں کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
جبکہ 2014میں کریمیا کے علاقے کو فوجی قبضے کے بعد ایک ریفرنڈم کروا کر روس کا حصہ بنا دیا گیا تھا جس کی حیثیت پر روس اور یوکرین کے درمیان تنازع ہے۔

87مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے والا جرمن شہری زیر تفتیش

جرمنی : (ویب ڈیسک) جرمنی میں حکام مبینہ طور پر ستاسی مرتبہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے شہری کے بارے میں تفتیش میں مصروف ہیں۔
جرمن میڈیا مطابق اس شخص کی عمر اکسٹھ برس ہے اور اس نے بظاہر مشرقی صوبوں سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں بار بار کئی ویکسینیشن مراکز پر جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔
اندازہ ہے کہ اس نے چند مرتبہ تو ایک ایک دن میں تین تین ٹیکے بھی لگوائے تھے۔ اسے بالآخر شہر ڈریسڈن کے ایک ویکسینیشن مرکز کے ایک کارکن نے پہچان لیا کہ وہ پہلے بھی حفاظتی ٹیکے لگوا چکا تھا۔
پولیس کا خیال ہے کہ اس شخص نے ایسا اپنے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ان افراد کو فروخت کرنے کے لیے کیا۔ جو اپنی ویکسینیشن نہیں کرانا چاہتے تھے۔

شنگھائی میں سخت کورونا لاک ڈاؤن سے معیشت ہل گئی

شنگھائی : (ویب ڈیسک) ٹیسلا کی گیگا فیکٹری سے لے کر ڈزنی کے ایک بہت بڑے ریزورٹ تک، بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں شنگھائی سے کام کر رہی ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں عام طور پر ہلچل مچانے والے مالیاتی مرکز کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بریک لگا دی گئی ہے۔
بہت کم نوٹس پر حکام نے شہر کے 26 ملین سے زیادہ رہائشیوں پر دوسرے فیز کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ شہریوں کو اینٹی جن کٹ کے ذریعے ازخود کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔
شنگھائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7 ہزار 788 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 6 ہزار 501 میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔
شنگھائی کا مشرقی حصہ ابھی چار دن کی سخت پابندیوں سے گزرا ہے جبکہ مغربی حصے کو یکم اپریل سے چار روزہ لاک ڈاون کا اعلان کر کے بند کر دیا گیا ہے۔
2019 کے آخر میں ووہان میں پہلی بار کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے قرنطینہ کا تازہ ترین دور چین کا سب سے بڑا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے لیے خاصا مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔
مالیاتی صنعت کا ایک بڑا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ، شنگھائی سیمی کنڈکٹر، الیکٹرانکس اور کار مینوفیکچرنگ کا مرکز ہے۔ یہ دنیا کی مصروف ترین شپنگ پورٹ بھی ہے۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے کہا ہے کہ سپلائی چین میں قلیل مدتی رکاوٹوں کا مجموعی طور پر چین کی معیشت پر اثر پڑے گا۔
چینی حکومت نے اس سال ملک کی جی ڈی پی میں 5.5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ لیکن کچھ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وہ اس مقصد کو پورا کرنے میں مشکلات ہوں گی۔

وزیر اعظم آج عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے.
جس میں وہ عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جانب سے کل نگران وزیراعظم کیلئے نام شہباز شریف کو بھجوانے کا امکان
ذرائع کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھولی جائیں گی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر ہوگا۔

اپوزیشن الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے ؟ آخری فیصلہ عوام کا ہوگا: فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے ؟ آخری فیصلہ عوام کا ہوگا، الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، شہزاد اکبر بھاگے نہیں یہاں ہی موجود ہیں، شہزاد اکبر باہر نہیں جائیں گے آپ لوگ اندر جائیں گے، اپوزیشن سپریم کورٹ کے بنچ پر تنقید کر رہی ہے، اپوزیشن کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کی دھجیاں بکھیرنے والے آئین کی باتیں کر رہے ہیں، اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے بغاوت قرار دیا جا رہا ہے، عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا، شہباز شریف نے کہا وہ نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کا حصہ نہیں بنیں گے، مشاورت کا حصہ نہ بننا ان کی مرضی ہے۔

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

لاہور: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی۔
منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت پر ہیں، شہباز شریف کا ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔
جج سپیشل کورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت اپنے حکم پر کیسے نظر ثانی کر سکتی ہے۔ جس پر وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ اعلی عدالتوں کی دو نظیریں پیش کی ہیں جس کے مطابق عدالت کے پاس اختیار ہے۔

‘سپریم کورٹ عمران خان کو آئین شکنی سے روکے، کل جمہوری عمل سبوتاژ کیا گیا’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کو آئین شکنی سے روکے، کل جمہوری عمل سبوتاژ کیا گیا، عدالت عظمیٰ غیر آئینی اقدام کے خلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دے، خان صاحب نے اپوزیشن کے پریشر میں آکر خودکشی کرلی، سلیکٹڈ حکومت جانے کی خوشی سے زیادہ آئین شکنی پرتشویش ہے، آئین کا تحفظ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
بلاول بھٹو نے متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں آئین کو توڑا گیا، تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ تھا، وزیراعظم کو اندازہ نہیں کہ ہوا کیا ہے، جمہوری عمل کو سبوتاژ کیا گیا، آئین کا دفاع ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے، کارکن جشن منا رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی، ہمیں آئین کو توڑے جانے پر زیادہ تشویش ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کا جینا حرام کیا، یہ اپنی حکومت ختم ہونے پر جشن منا رہے ہیں، ہم جمہوریت اور آئین کا تحفظ کرنیوالے ہیں، اپنی انا کی وجہ سے عمران نیازی نے یہ سب کیا، عدم اعتماد سے پہلے مستعفی ہو کر جمہوری عمل مکمل کیا جاسکتا تھا، عوام فیصلہ کریں عمران خان کی انا اہم یا آئین۔ بلاول بھٹو نے معاملے پر فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔
قبل ازیں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے کل سویلین مارشل لا نافذ کیا، 3 نومبر 2007 کو مشرف نے بھی یہی غیر آئینی حرکت کی تھی، عمران خان اور ان کے حواریوں نے آئین کی واضح خلاف ورزی کی، گزشتہ دن ملکی سیاست میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تحریک کو ہر صورت کل ووٹنگ کیلئے پیش کیا جانا تھا، عمران نیازی نے ڈپٹی اسپیکر کو اپنا آلہ کار بنایا، انہوں نے جمہوریت کو مسخ کیا، آئین شکنی کی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کوئی ماورائے آئین اقدام نہ کیا جائے، ماورائے آئین اقدام تو عمران نیازی اٹھا چکا ہے، اٹارنی جنرل نے کہا تھا ووٹنگ ہر صورت ہوگی، اگر مراسلہ آچکا تھا تو 24 مارچ کو اعتراض کیوں نہیں اٹھایا گیا، عمران نیازی اپنی سیاسی شکست کا سامنا نہیں کر سکتے تھے۔

معروف اسٹارز ماہرہ خان اور فواد خان اوپو ایف 21پرو کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

لاہور : (ویب ڈیسک) OPPOنے سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کو 2022کیلئے بطور نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔ OPPOجو دنیا کے سرفہرست موبائل فون مینوفیکچررز میں شمار کیا جاتا ہے، نے مشہور فنکاروں کے ساتھ اس نئی دلچسپ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ جوڑی F21پرو کی رونمائی سمیت جدید ترین نئی مصنوعات اور سرگرمیوں میں پیش پیش نظر آئے گی۔ توقع ہے کہ یہ فون اپنے منفرد اور دلکش سن سیٹ اورنج فائبر گلاس لیدر ڈیزائن میں لوگوں کو توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔
اس موقع پر ماہرہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ OPPOکے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ جدت اور کنکشن کیلئے برانڈ کی وابستگی وہی ہے جس سے میرا تعلق ہے اور میں ان کی شاندار نئی مصنوعات کے فروغ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گی۔
عوام کی دونوں ہر دل عزیز شخصیات کوبرانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر متعارف کرنے کے ساتھ OPPOپاکستان شاندار OPPO F21 Proکی رونمائی کیلئے بھی پر جوش ہے۔
OPPOکے وعدے کے مطابق نئے OPPO F21 Proکیلئے تخلیقی سلوگن ’Fantastic Selfie, Fantastic Style‘ کے ساتھ اپنے معیار کر مزید بہتر بنایا ہے۔
آج کے OPPOکی ایف سیریز کے سمارٹ فونز ماضی کے اسمارٹ فونز سے بہت مختلف ہیں، لیکن سب میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے جدت اور خوابوں کی تکمیل کیلئے ایک مستقل خواہش۔ Fسیریز آغاز کے بعد سے مسلسل ایک طویل سفر طے کیا ہے، جس میں اسمارٹ ڈیزائن اور VOOCچارج ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کے کیمرے، ڈسپلے اور شاندار رنگوں اور ڈیزائن کے معیار میں بڑے پیمانے پر بہتری شامل ہے۔
اپنے نئے OPPO F21 Proاسمارٹ فون کے ساتھ OPPOجو سیلفی موومنٹ کے علمبرداروں میں سے ایک ہے جو اس رجحان کو جاری رکھناہے۔ مارکیٹ میں موجود مختلف سیلفی پر مبنی فونز کے ساتھ، یہ دیکھنا واضح ہے کہ OPPOخود کو ایک سیلفی کا ماہر اور رہنما کیوں نہ مقرر کرے۔ کمپنی ایک طویل عرصے سے سیلفی گیم کی بھاگ دوڑ میں شامل ہے اور ترقی کے اس سفر میں پیچھے رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
OPPO F21 Proمڈ رینج قیمت میں ایک تکنیکی کارنامہ ہے، جو انڈسٹری کے پہلے فائبر گلاس لیدر ڈیزائن اور پروسیسنگ پر توجہ مرکوز کرتا ہے، Flat Edgeڈیزائن کے ساتھ لیدر کا سوٹ اور چوتے اور سنسیٹ آورنج ڈیزائن فیشن میں ایک لازمی جز ہے۔ خوبصورت نئے فون سنسیٹ اور رمضانوں میں نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ تاکہ F21 Pro OPPO جیسے فنٹاسٹک فون کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک متحرک انداز اور واضع دار ٹیزائن کے ساتھ مل کر تکینیکی ترقی کامجموعہ ہے جو صارفین کو بھیڑ سے الک کردے گا۔OPPO F، F21 Proکی با ضابطہ رونمائی 11اپریل2020کو ہونے والی ہے۔