All posts by Khabrain News

یوکرین کے شہر اوڈیسا میں واقع بندرگاہ پر روس کے فضائی حملے

روس نے یوکرین کے جنوبی شہر اور بحیرہ اسود کی بندرگاہ کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں آئی جبکہ کوئی سرکاری اطلاع بھی جاری نہیں کی گئی۔

دھماکے صبح 6 بجے کے قریب اسٹریٹجک ساحلی شہر کے بظاہر صنعتی علاقے میں ہوئے اور کم سے کم تین مقامات پر سیاہ دھواں اور شعلے دیکھے گئے۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب روسی افواج ملک کے شمال سے انخلاء کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ملائکہ اروڑا کی گاڑی کو حادثہ، اداکارہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل  ملائکہ اروڑاکو کار حادثے میں زخمی ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا کی کارکو حادثہ ہفتہ کی دوپہر کو پیش آیا جب وہ پونے میں ایک فیشن ایونٹ سے واپس آرہی تھیں جبکہ ان کے ہمراہ   ڈرائیور اور باڈی گارڈ تھا۔

رپورٹس کے مطابق کار حادثے میں ملائکہ کے ماتھے پر معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ  سی   ٹی اسکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملائکہ بالکل ٹھیک ہیں تاہم انہیں رات بھر اسپتال میں رکھا جائے گا اور اتوار کی صبح  ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ یہ حادثہ ممبئی، پونے ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا جب اداکارہ کی کار  3 گاڑیوں سے ٹکراگئی۔

دوسری جانب ملائکہ کی بہن امریتا اروڑا نے بھی بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

وفاقی کابینہ تحلیل کردی گئی: فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کےبعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےٹوئئر پر جاری بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جب کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔

جہانگیر ترین اور علیم گروپ عمران خان کا ساتھ دیں گے: فیاض الحسن چوہان

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ ترین گروپ کے ساتھ ساتھ علیم خان گروپ بھی عمران خان کا ساتھ دے گا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس چھے اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے، افسوس ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے۔ وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوئے، مجرم اور ملزم باپ بیٹا اقتدار کے خواہاں تھے، اپوزیشن والے لوگوں کے ضمیر خرید کر اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے نمبر پورے تھے، سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے، لوگ خوشیاں منا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہونا تھا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے وزارت اعلی کیلئے امیدوار پرویز الہی کو نامزد کیا تھا اور حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار تھے۔ عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ ترین گروپ بھی حمزہ شہباز کے حمایتیوں میں شامل تھا۔ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہونے پر وزارت اعلی کے انتخاب کے بغیر ہی اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔

’10 مرتبہ استعفیٰ دینےکی کوشش کی، رات کےاندھیرے میں ہی برطرف کر دیا گیا’

لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری سرور نے کہا ہے کہ رات کےاندھیرے میں ہی برطرف کر دیا گیا، پچھلے 2 سال میں 10 مرتبہ استعفیٰ دینےکی کوشش کی۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرتا، عزت سے جانا چاہتا تھا، پی ٹی آئی کے لوگوں نے گالی گلوچ کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا، پی ٹی آئی ورکرز کے جذبات سے آگاہ ہوں، پیپلزپارٹی کے دوست میرے عزت کرتے ہیں کیونکہ کبھی غیر آئینی کام نہیں کیا۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ رات کو خبر آئی پرویزالہیٰ ہار رہا ہے اسمبلی اجلاس منسوخ کر دیں، مجھے یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ ووٹ حاصل نہ ہوسکیں تو اسمبلی تحلیل کر دیں، ہمارا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر یورپی یونین ہے، کتنی مشکلات کے باوجود پاکستان میں جی ایس پی پلس لیکر آیا، میری تجویز ہے عالمی سیاست کو قومی سیاست میں نہ لیکر آئیں۔

حکومت کیخلاف سازش ناکام ہو گئی، غداروں کو سانپ سونگھ گیا: شہر یار آفریدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف سازش ناکام ہو گئی، غداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ سازش ناکام ہو گئی، اب اپوزیشن رہنماوں سے بولا نہیں جا رہا جبکہ کپتان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خصوصی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں، سپیکر قومی اسمبلی نے رجیم تبدیل کرنے کی تحریک مسترد کر دی، عدم اعتماد کو مسترد کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی، غدار بیٹھے ہوئے تھے، ملک کیساتھ غداری ہو رہی تھی، سب کو یہی پیغام دیا گھبرانا نہیں، انشااللہ ایسی سازش قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، کسی بیرونی قوت نے ملک کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنا۔ یہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں۔ اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ ارکان اسمبلی خریدنے کی بجائے غریبوں کا بھلا کر دیں، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

لڑائی گلی محلے تک پہنچ چکی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لڑائی گلی محلے تک پہنچ چکی ہے۔
شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے اور لڑائی گلی محلے تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت پر پاکستان کی سالمیت کا سوال پید اہو جائے تو سب متحد ہیں۔ نئے انتخابات کے لیے آصف زرداری کے علاوہ سب تیار ہیں اور میری معلومات کے مطابق ریاستی ادارے بھی انتخابات چاہتے ہیں۔

صدر نےقومی اسمبلی تحلیل کر دی، وزیر اعظم ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کیے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایڈوائس بھیجے جانے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا کہ نئے انتخابات 90 دن میں ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے اور آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو کا ڈپٹی سپیکر کے خلاف آج سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کیخلاف آج سپریم کورٹ جانےکااعلان کر دیا۔
اپوزیشن کی آج قومی اسمبلی میں خاصی تعداد موجود تھی، تحریک عدم اعتماد مسترد ہوئی تو بلاول بھٹو نے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ اپنا آئینی حق منوانے تک دھرنا جاری رکھیں گے، ڈپٹی سپیکر نے آخری موقع پر غیر آئینی کام کیا ہے، پاکستان کا آئین توڑا گیا ہے۔ پاکستان کے آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے ، اپوزیشن کی تعداد کی مکمل تھی، ہمارے پاس وزیر اعظم کو شکست دینے کے لئے اکثریت موجود تھی۔
قبل ازیں آج قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا، انہوں نے یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اٹھایا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کر دی تھی۔