All posts by Khabrain News

بابر اعظم نے مزید کئی نئے ریکارڈز پر اپنا قبضہ جما لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بابر اعظم نے سیریز میں 276 رنز بنائے جو تین میچوں کی سیریز میں کسی پاکستانی بیٹر کی جانب سے چوتھی بہترین کارکردگی ہے جبکہ امام الحق کے 298 رنز تیسرے نمبر پر ہیں البتہ یہ دونوں کارنامے بابر اعظم کے دو ہزار سولہ اور سترہ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں 360 رنز سے پیچھے ہیں۔ کیریئر کی 16 ویں سنچری سکور کر کے بابر اعظم نے 15 سنچریوں کے مالک محمد یوسف کو پیچھے چھوڑا اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے کیونکہ سعید انور کی 20 سنچریاں بدستور ٹاپ پر ہیں۔ بابر اعظم نے اپنی 16 ویں ون ڈے سنچری 84 ویں اننگز میں بنائی یوں انہوں نے کم سے کم اننگز میں اس سنگ میل تک رسائی کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کو نیچے دھکیل دیا۔ پاکستانی کپتان کی حیثیت سے ریکارڈ پانچ سنچریاں بنانے والے بابر اعظم کیریئر میں سنچریوں کی سب سے بہتر اوسط 19.04 کی بدولت کم از کم 30 اننگز میں بیٹنگ کرنے والے تمام بیٹرز میں بھی سرفہرست ہو گئے ہیں۔

کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، ایک شخص جاں بحق، 285 نئے مریض

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 466 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 285 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 127، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 683، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 106، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 710، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 88 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 276 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو برطرف کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر قانون کا فواد چوہدری کا اپنے مختصر بیان میں کہنا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدری محمد سرور کے اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ میں دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی گئی تھی۔

یہ اقدام عثمان بزدار کا استعفیٰ منظر عام پر آنے کے باعث کیا گیا ہو، کیوں کہ اس میں کچھ آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے سے قبل وزیراعظم اور دیگر وزرا کے درمیان مشاورت بھی ہوئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے گورنر کر برطرف کرنے کیلئے صدرِ مملکت سے ایڈوائس لینی ہوتی ہے۔ یہ باتیں بھی سامنے آئی ہیں کہ چوہدری سرور اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے درمیان معاملات اچھے نہیں تھے۔

 

لندن: حسین نواز کے دفترکے باہر نوجوان کا نواز شریف کےگارڈ پر حملہ

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں عابد شیرعلی سے جھگڑا کرنے والا نوجوان شایان علی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر جاپہنچا۔
نواز شریف دفتر سے نکلے تو شایان علی ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ان کی طرف بڑھا، جس پر سکیورٹی گارڈ نے روکا تو شایان علی نے اس کے سرپر فون مار کر خون نکال دیا، جس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے بھی شایان علی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، شایان علی کے ساتھ اس کی والدہ بھی موجود تھیں۔
خیال رہے کہ شایان علی نے گزشتہ سال عید پر عابد شیر علی سے ریسٹورنٹ میں جھگڑا کیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

شوبز شخصیات کی ماہِ صیام کے آغاز پر مبارک باد

کراچی: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، فنکاروں نے ماہِ صیام کی آمد پر ڈھیروں برکتیں اور نعمتیں سمیٹنے کا عزم ظاہر کیا۔
معروف اداکار ہمای
وں سعید نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اللہ ہم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، سب کے لیے امن وسلامتی، خوش حالی اور کامیابی کی دعائیں، تمام افراد مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، رمضان مبارک۔
اداکارہ ماورہ حسین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سب کو رمضان کا چاند نظر آنے کی مبارک باد دی۔
نامور گلوکار عاصم اظہر نے ماہِ صیام کی مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ سب کے روزے اور عبادت قبول فرمائے۔ عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے بھی سماجی رابطے کی فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر ’’رمضان مبارک‘‘ لکھا۔
خیال رہے کہ رمضان کے آغاز پر ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارک بادی دی جارہی ہے۔

عمران خان کا ہر لفظ ان کے خلاف ڈوزیئر اور چارج شیٹ ہے، مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جو کچھ بھی وزیر اعظم عمران خان کر رہا ہے وہ صرف اس کے خلاف ڈوزیئر اور چارج شیٹ میں شامل کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ فہرست لمبی سے لمبی ہوتی جا رہی ہے، وہ اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے پریشانیوں اور مصائب کو دعوت دے رہا ہے، وہ آج کہے گئے ہر لفظ کی ناک سے قیمت ادا کرے گا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ’پھر نہ کہنا بتایا نہیں‘۔

باطل کیخلاف حق کی جنگ لڑ رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم باطل کے خلاف حق اور حب الوطنی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ کربلا میں حضرت امام حسین ؑ نے ایک ایسے دشمن کا سامنا کیا جو ان سے تعداد میں کہیں زیادہ تھا، اس معرکہ میں امام حسین ؑ کے اہل خانہ اور پیروکاروں نے لوگوں کو حق اور باطل کے درمیان فرق دکھانے کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
وقت حاضر سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج ہم جھوٹ اور غداری کے خلاف حق اور حب الوطنی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کل ووٹنگ کے دوران تصادم سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دیدیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کل ووٹنگ کے دوران تصادم سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مڈل کلاس کی پارٹی ہے، ایک مہم کے تحت خبر چلائی گئی کے تحریک انصاف کے کارکن خونریزی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تشدد کی کوئی گنجائش نہیں جو کچھ ہوگا آئین کے مطابق ہو گا، تشدد سے متعلق خبر فیک نیوز کی طرح ہے۔

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کر کے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

رمضان میں عمرہ زائرین کو رش سے بچانے کیلئے سعودی حکومت کا اہم فیصلہ

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو رش سے بچانے کے لیےتین اوقات مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی جمعہ کو کہا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے۔
حرمین شریفین کے حکام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صحن مطاف اور گراؤنڈ فلور کو زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے لیے عمرہ کرنے کے لیے تاریخیں بک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہ رش میں باآسانی عمرہ ادائیگی کرسکیں گے۔
وزارت نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین اوقات مقرر کیے ہیں، جن میں مملکت میں داخلے کا ویزا جاری، اعتمرنا ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور بکنگ کرتے وقت کی میعاد کو یقینی بنانا شامل ہوگا۔
دوسری جانب وزارت نے خبردار کیا ہے کہ مسجد حرام میں غلط رویوں کا سخت نوٹس لیا جائےگا اور کسی کو وہاں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔