دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم 38 رنز پر آؤٹ ہوکر انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اسکور کرنے والی 10 ویں ٹیم بن گئی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اسکور پر میدان بدر ہونے کا ریکارڈ ترکیہ کے پاس ہے۔ ترکیہ 30 اگست 2019 کو جمہوریہ چیک کے خلاف 8.3 اوورز میں صرف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کم سے کم اسکور پر ہمت ہارنے والی ٹاپ ٹین ٹیموں میں ترکیہ کا نام تین مرتبہ آتا ہے۔ ترکیہ 28 اور 32 رنز پر بھی آؤٹ ہوچکی ہے۔ کیمرون…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ تو حاصل کیا لیکن سابق کپتان وسیم اکرم کی تنقید سے نہ بچ سکے۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں، اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں اور آؤٹ ہوجائیں،پاکستان ٹیم کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس لائن اپ میں آصف، افتخار،…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں 6 ماہ تک توسیع کردی گئی۔ نادرا نے سیلاب متاثرین کی سہولت کے لیے ایکسپائر ہونے والی شناختی کارڈز کو آئندہ 6 ماہ کے لیے قابل استعمال قراردے دیا۔ رعایت کا اطلاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہوگا۔ کوئٹہ، لسبیلہ، کوہلو سمیت بلوچستان بھر کے شہریوں کے ایکسپائر شناختی کارڈ 31دسمبر تک قابل استعمال ہیں۔ دادو، میرپور خاص اور لاڑکانہ سمیت سکھر ریجن کے سیلاب متاثرین کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔ نادرا نے ڈیرہ غازی خان ریجن کےلیے بھی شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں توسیع…
کولمبو: (ویب ڈیسک) ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے جولائی میں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ سابق سری لنکن صدر عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور اب واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں، ائیرپورٹ پر سابق صدر سے کچھ وزراء نے ملاقات کی۔ سری لنکا میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن اور غذائی اشیاء کی قلت نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گجرات جلسہ میں سیاسی طور پر باشعور عوام کا زبردست جنون تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں خواتین کی شرکت بے مثال تھی، ملک میں ایک انقلاب برپا ہوتا دیکھ رہے ہیں، آنے والا وقت دلچسپ ہوگا۔ اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ میں بھرپور شرکت پر گجرات کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملتان: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی خوفناک تباہی قومی اور سیاسی غفلت کا نتیجہ ہے جس سے آزمائشوں میں مزید اضافہ ہوا ہے،حکومت کو بین الاقوامی ڈونرز کا اجلاس بلانا چاہیے۔ ملتان میں حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانیؒ کے 783 ویں 3 روزہ عرس میں زکریا کانفرنس کی دوسری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ محمود قریشی نے زائرین کی بڑی تعداد سے خطاب کیا اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ…
دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ جیتنے کے بعد ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے، پاکستان ٹیم نے ہانگ کانگ کھلاڑیوں کی شرٹس پر دستخط کئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیلفیاں بھی لیں۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے گپ شپ کرنے کی ویڈیو ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کردی ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان کے باہر بہترین وقت گزارا، ایک دوسرے کو کھیل کے گر بھی بتائے۔ کسی نے شرٹ…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا، وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہوں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑے بڑے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں، دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں،…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 افراد جاں بحق،7 ہزار 683 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 14 جون سے اب تک ایک ہزار 265 اموات ہوئیں، 12 ہزار 577 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 257، سندھ میں 470، پنجاب میں 188 اور خیبر پختونخوا میں 285 افراد جاں بحق ہوئِے، بارشوں…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 207 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔