کراچی(این این آئی)پاکستان کو پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026ء ایشیا بحرالکاہل کلائمیٹ بانڈز ایوارڈز میں عالمی اعزاز حاصل ہوگیا۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے مئی 2026ئ میں اپنا پہلا پائیدار پانڈا بانڈ جاری کیا، جس کا مجموعی حجم ایک ارب 75 کروڑ چینی یوآن تھا۔انہوں نے بتایا کہ 3 سالہ پانڈا بانڈ 2.5 فیصد شرح منافع پر جاری کیا گیا، جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے بانڈ کی طلب جاری کردہ حجم سے 5 گنا سے بھی زیادہ رہی۔خرم شہزاد کے مطابق پانڈا بانڈ سے حاصل ہونے والی رقم پانی، توانائی اور صحت کے شعبوں میں پائیدار اور سماجی طور پر جامع منصوبوں کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی تعاون، عالمی سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کررہا ہے۔
