اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہم عوام کے حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، ہو سکتا ہے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو جائے۔ایک انٹرویو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے رابطہ ہے وہ ہماری حمایت کرتے ہیں ہم ان کی، آہستہ آہستہ پارٹی ورکرز سمجھ رہے ہیں ہم ہر جگہ پر جا رہے ہیں ہو بھی سکتا ہے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ایک ساتھ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا الگ الگ ہے لیکن اختلاف نہیں ہے پی ٹی آئی کا ایجنڈا بانی کی صحت اور رسائی ، اور ہمارا ایجنڈا پیٹرول پر لیوی کیخلاف ہے کسان اتحاد سے ہمارا رابطہ ہوا ہے ان کی خواہش ہے کہ ہم کچھ مل کر کرلیں اس پر بھی غور کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 32دن سے دھرنے جاری ہیں تو کیا ہم اسلام آباد میں پرامن ایک جگہ بھی بیٹھ سکتے ہیں اگر حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو ہم ایک جگہ سے نہیں جائیں گے، حکومت سگنل بند کرے گی تو قافلے اپنے طور پر آتے ہیں تو وہ اپنے فیصلے بھی خود کرتے ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہم عوام کے حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت نے کنٹینر لاکر کھڑے کردیئے روکیں گے تو یہ کنٹینر ہٹائیں گے حکومت کو نہیں چاہیے کہ کنٹینر لگائیں تو احتجاج پرامن رہیگا، جماعت اسلامی ابھی تک لانگ مارچ کیلئے نہیں آئی انھوں نے ابھی سے راستے بند کردیئے۔
حافظ نعیم
بریکنگ نیوز
- لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
- عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
- شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
- سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
- حاجی شاہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا
- بیو ٹیفکیشن کے نام پر جا ری ترقیا تی کاموں نے تاجروں کے کا رو با ر تبا ہ کر دیئے
- زمین تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت کی سزا
- منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 10 سال قید اور 1 لاکھ جرمانے کی سزا
- ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ 25 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
- موبائل شاپ کے تالے توڑ کر موبائل فون چوری کرنے والا شخص گرفتار
- حکومت پنجاب کا رشوت ستانی کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ
- بیول ، بازار، مرکزی چوک وگردونواح کی شاہراہوں پر تجاوزات کی بھرمار
- چور گھر اور کالج سے قیمتی ٹوٹنیاں،شاور سیٹ،پنکھے اور دیگر سامان لے اڑے،مقدمہ درج
- بڑکی بدال کے مرکزی نالے میںجنگلی بوٹیوں کی بھرمار، پانی کی روانی متاثر
- تھانہ چونترہ کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، بچوں اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
- وکلا سے رشتہ وزارت کا نہیں بلکہ کالا کوٹ ہماری اصل پہچان:اعظم نذیر تارڑ
- 27ستمبر لانگ مارچ، متعدد گاڑیاں 7ستمبر سے سامان سمیت روک لی گئیں
- پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، 250 انفورسمنٹ و آڈٹ افسران تعینات ہوںگے
