چکوال(بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی کے علاقہ اندرون گرلز کالج روڈ پر واقع چکوال ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اور ملحقہ گھر میں چوری کی واردات،نامعلوم چوروں نے کنڈے کاٹ کر کالج اور ساتھ والے گھر کے اندر سے قیمتی ٹوٹنیاں،شاور سیٹ،پنکھے اور دیگر سامان چوری کر لیا،چور اتنے سیانے تھے کہ کالج کے اندر سے کیمرے اتار دیے اور ملحقہ گھر سے سی سی ٹی وی فٹیج کیمروں کا ریکارڈ رکھنے والے ڈی وی ار ڈیوائس بھی اپنے ساتھ لے گئے،متاثرین کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے معائنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ۔
