اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) اینٹی کرپشن اٹک کی کارروائی، محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ 25 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار، تفصیلات کے مطابق ،اینٹی کرپشن اٹک نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ زراعت اٹک کے فیلڈ اسسٹنٹ ساجد صدیقی کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا، اینٹی کرپشن اٹک کے سرکل آفیسر اور سول جج/مجسٹریٹ عبدالخان کی نگرانی میں سرکل آفیسر جہانزیب خان اور ملک عمران ریڈر سرکل آفیسر اٹک اور ان کی ٹیم میں کانسٹیبل اویس، کانسٹیبل مسعود کے ہمراہ ریڈ کیا ترجمان کے مطابق ملزم ساجد صدیقی نے ایک شہری سے 25 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی ٹریپ کے دوران نشان زدہ رقم 25,000 روپے ملزم سے برآمد کر لی گئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 03/26 مورخہ 07.09.2026 تھانہ اینٹی کرپشن اٹک نے درج کر لیا ہے ،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ئ
