لاہور (این این آئی) پاکستان اور چین کے تعاون سے پاکستانی اساتذہ کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے منعقدہ دو ہفتوں پر مشتمل بین الاقوامی تربیتی پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ تربیتی پروگرام میں جدید ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں سرچ رینکنگ، ریکمینڈیشن انجن، سوشل میڈیا، ایپ مارکیٹنگ اور منی پروگرامز شامل ہیں۔ خصوصی طور پر سرحد پار ای کامرس کی حکمتِ عملیوں میں ان ٹیکنالوجیز کے اطلاق پر زور دیا گیا۔ پاکستان بھر کے سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 اساتذہ نے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ شرکاء کو روزانہ دو گھنٹے تربیت فراہم کی گئی۔ یہ پروگرام سلک روڈ ڈیجیٹل ٹریڈ اکیڈمی کے تحت GTTI گلبرگ لاہور میں قائم کیے گئے، نئے سینٹر آف ایکسی لینس میں منعقد ہوا جہاں کلاسز آن کیمپس اور آن لائن، دونوں طریقوں سے منعقد کی گئیں۔ یہ پروگرام یونی انٹرنیشنل اور چین کی آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی کمپنی نے چیجیانگ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس کے تعاون سے منعقد کیا۔ پروگرام کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کی معاونت حاصل تھی۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
- کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
- موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
- شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
- پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
- دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
- پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
- PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
- ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
- پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
- "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
- اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
- نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
- میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
- تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
