سری نگر (این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نےعلاقے میں تعینات فورسز کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل اور کالے قوانین کے تحت بلاجواز گرفتاری کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے آج سری نگر میں جاری ایک بیان میں ضلع اودھم پور میں ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء سے اب تک بھارتی فورسز نے علاقے میں ایک ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو ”پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے” جیسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز ترقیوں، تمغوں اور انعامات کے لیے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کا جعلی مقابلوں میں قتل کر رہی ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تعینات فورسز اہلکاروں کو کالے قانون ”آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ” کے تحت کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، اس قانون کے تحت فورسز اہلکاروں کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے اور ان کے خلاف کسی قسم کو کئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں جاری قتل و غارت کے ذریعے آزادی پسند کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے اپنے مطالبے پر قائم ودائم ہیں اور وہ شہداء کے عظیم مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام روکنے اور تنازعہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ، 250 انفورسمنٹ و آڈٹ افسران تعینات ہوںگے
- پاکستان، آسٹریلیا تجارتی تعلقات کے لیے کاروباری روابط کا تسلسل ناگزیر ہے، ٹموتھی کین
- ہفتے میں 3 دن سکول بند رکھنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا: رانا سکندر حیات
- پاک چین تعاون سے 200 اساتذہ کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ تربیت مکمل
- 900 بندرگاہوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 34ویں نمبرپر
- سٹریٹ لائٹ خراب ہونے سے رات کو گلی محلوں میں اندھیروں کا راج
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملہ سپر ریڈ لائن صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے: جنرل (ر)زاہد محمود
- سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈ یزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
- جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ پر خطرناک گڑھے، حادثات کا خدشہ بڑھ گیا
- پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سنٹر’ پولیو وائرس کیخلاف مسلسل اقدامات کرنا ہونگے: ای او سی
- لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
- لندن میں ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کے گھر میں نقاب پوش افراد کی داخل ہونے کی مبینہ کوشش
- پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
- پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
- لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
- شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
- عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
- 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
