افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، ان کے ملک کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی صورت حال معمول کی طرف آ رہی ہے، سڑکوں کی تعمیر سمیت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ نائب وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ داعش ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، گذشتہ دنوں ان کے کئی لوگوں کو گرفتار اور…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے اْگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے اس معاملے پر قیاس آرائیاں زیادہ کی گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرے اور فوجی قیادت میں جو تعلقات ہیں اس سے بہتر نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے، تکنیکی خامی تھی جو دور ہوگئی یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ عمران خان…
ہری پور: غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دلہا سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہری پور کے علاقے غازی کے قریب خالو میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بارات غازی سے آزاد کشمیر جارہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے…
تائیوان میں خوفناک آگ نے شہریوں پر قیامت ڈھا دی، آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی تائیوان کی کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کے مکینوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ 13 منزلہ بلڈنگ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ رات گئے رہائشی عمارت میں آگ تیسری منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور…
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے…
واشنگٹن: امریکا کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بٹ کوائن کرنسی کی مائننگ میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام ممالک سے آگے نکل گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے باعث امریکا آگے نکلا ہے۔ رواں سال اگست سے پہلے کے چار مہینوں میں امریکا کی مائننگ کے حوالے سے سرگرمیوں میں دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اگست کے آخر تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا…
مچھروں کے باعث پیدا ہونے والے مرض ڈینگی کا اگر ابتدائی مراحل میں علاج نہ کیا جائے تو وہ مریض کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اس وقت ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی یہ بیماری خون کے سفید خلیات پر حملہ کرتی ہے اور انہیں آہستہ آہستہ ناکارہ کرنے لگتی ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 40 کروڑ افراد کو ڈینگی انفیکشنز کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد بیمار ہوتے…
کراچی : پولیس نے کراچی میں کاریں چوری کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزمان کے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ، گروہ کا سرغنہ عمر شہباز بی ایس اکاؤنٹس فنانس ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے کراچی میں کاریں چوری کر نے والے بین الصوبائی گروپ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کرلئے اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 سرقہ شدہ کاریں اور دو پستول بر آمد کیں۔ ایس ایس پی اےوی ایل سی بشیربروہی نے بتایا کہ اس گینگ کے سرغنہ عْمر شہباز ہے جس نے اقراء یونیورسٹی سے بی ایس…
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان مرحوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی مشترکہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی گئی، یہ قرار داد وزیر مملکت علی محمد خان نے قراردادپیش کیں۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے۔ قومی اسمبلی کا ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ عبد القدیر خان نے پاکستان اور…
لاہور : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے کل متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز جمعہ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلیے روانہ ہوگی، قومی اسکواڈ کی کل صبح روانگی شیڈول ہے۔ قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز آرام کیا تھا، روانگی سے قبل ٹیم کا آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرا سیناریو میچ ہوگا۔ یو اے ای پہچنے کے بعد ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی…
