Author: Khabrain News

 ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے 8، 11 اور 14 نومبر کو کراچی میں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیم کے بعد ویسٹ انڈیز…

مزید پڑھیں

بنگلادیش کی حکمران جماعت ملکی آئین کو سیکولر ازم کی جانب واپس لے جانے کی تیاری کررہی ہے۔ حکومتی وزیر مراد حسن کے مطابق 1972 کے سیکولر آئین کی طرف پلٹنے کیلئے نئی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، اس ترمیم کے بغیر کسی رکاوٹ کے ایوان سے منظور ہونے کا امکان ہے اور اس اقدام سے اسلام بنگلادیش کا قومی مذہب نہیں رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمٰن کے دیے گئے 1972 کےآئین کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جونیئر وزیر اطلاعات مراد حسن نے کہا ہےکہ…

مزید پڑھیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا میلہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوچکا ہے جس میں 16 ممالک کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ یہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایونٹ ہے اور یہ گزشتہ 6 ورلڈ کپ سے کافی منفرد بھی ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی منفرد چیزیں بتانے جارہے ہیں جو اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نہیں تھیں۔ پہلی بار 2 ممالک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلی بار 2 ممالک متحدہ عرب امارات…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر سماجی و معاشی ترقی کیلئے ایک ‏حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں زراعت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ‏ہوا جس میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبےکا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال پروجیکٹ حقیقی گیم…

مزید پڑھیں

ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 مشتبہ جاسوس گرفتار کر لیے۔ روزنامہ ترک اخبار ’صباح’ کے مطابق ان مشتبہ جاسوسوں کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اُن طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔ حکومت کے حامی روزنامے نے یہ بھی لکھا ہے کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا آپریشن…

مزید پڑھیں

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلادیش نے پاپوا نیوگنی کو  یکطرفہ مقابلے کے بعد  84 رنز سے شکست دیکر اگلے  مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مسقط میں کھیلے گئے  میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور صفر پر پہلی وکٹ گرنے کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔ بنگلا دیش کی جانب سے محمود اللہ نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے جب کہ شکیب الحسن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاپوا نیوگنی کی جانب سے کابووا موریا،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔  اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے۔ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور گرین انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ہے جس میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے آگاہی دینے کے لیے تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے…

مزید پڑھیں

جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دیگر حکام کے ہمراہ کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی۔ کابل ائیرپورٹ پہنچنے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی، افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان اور وزارت خارجہ افغانستان کے سینیئر حکام نے پاکستانی وفدکا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی ، چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک ، چیئرمین نادرا طارق ملک…

مزید پڑھیں

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1714 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے 1785 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں