لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ نے نیدر لینڈ کو7وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ 107رنز کا ہدف آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے صرف3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قبل ازیں ٹاس جیتنے پر نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر سیلر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کر کے اچھا سکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئرش ٹیم پر دباو بڑھایا جا سکے، انہوں نے وکٹ کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیا۔ آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے کہا کہ وہ مخالف ٹیم کی جانب سے دیئے جانیوالے ٹارگٹ کے حصول کیلئے پرجوش ہیں، ہم 40 اوورز کھیلنے کیلئے پوری…
Author: Khabrain News
متحدہ عرب امارات : ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے پاک بھارت میچ کا دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ایسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس اہم میچ کو اپنی ٹیم کیلئے دیگر میچوں جیسا ایک میچ سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دوسری جانب دونوں ممالک میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی کپتان سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا دیگر ٹیموں کے مقابلے میں مختلف احساس ہوتا ہے تو انہوں…
کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلسوں اور جلوسوں کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 12 ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 4294 افسران و جوان موجود رہینگے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے 78 سینئر افسران سمیت 747 این جی اوز، 4087 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل جبکہ سیکیورٹی ڈویژن…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سعودی گرین انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی میں شوکت ترین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے…
انسداد دہشتگردی فورس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، ان میں سے چار دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ تین مارے گئے۔ انسداد دہشتگردی فورس کے صوبے بھر میں آپریشنز جاری۔ عمر دراز اور دو نامعلوم دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق چنیوٹ، ساہیوال، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں سے بھی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا، پاکستانی روپے کے مقابلے قدر میں 92 پیسے اضافہ ہو گیا۔ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 92 پیسے اضافے سے ڈالر 172 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو پاکستانی معیشت کیلئے منفی پیشرفت قرار دیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے فوصل کی دریافت کے لیے مریخ کے بعد مشتری یعنی جوپیٹر کی کھوج شروع کر دی ہے، جس کے لیے انہوں نے اپنا مشن روانہ کر دیا ہے۔ مشن کو لوسی کا نام دیا گیا ہے، اگلے 12 برس میں اس مشن پر 981 ملین امریکی ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ اس دوران لوسی مشن سات ٹروجنز کی جانچ اور ان کا مطالعہ کرے گا۔ 1974 میں ایتھوپیا میں دنیا کا قدیم ترین ڈھانچہ دریافت ہوا تھا ، جسے لوسی کا نام دیا گیا ، لوسی نامی اس ڈھانچے کی دریافت نے…
سانحہ کارساز کراچی کو14 برس بیت گئے۔ المناک واقعے میں پیپلزپارٹی کے150 سے زائد کارکنان شہید اور 400 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے ملک بھر سے سابق وزیرِاعظم بے نظیر کی وطن واپسی پر ان کا استقبال کرنے کراچی پہنچے تھے۔ عوام کا ایک جم غفیر محترمہ کے استقبال کے لیے موجود تھا۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹوکا قافلہ جلسہ گاہ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ کاروان کو اس وقت خون میں نہلادیا گیا جب وہ کارساز پہنچا۔ ٹھیک رات بارہ بج کر 52 منٹ پر 50 سیکنڈ کے وقفے سے یک بعد دیگرے دو دھماکے…
ایلون مسک نے ایک بار پھر جیف بیزوس سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا خطاب چھین لیا۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی دولت کی مجموعی مالیت 230 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ ایمازون کے مالک جیف بیزوس کو ایک بار پھر ہرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایلون مسک گزشتہ سال کے وسط میں ہی فوربزکی ٹاپ دس ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے تھے لیکن اب وہ اس پر راج کر رہے ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق اسپیس ایکس نے 8 اکتوبر کو 100 بلین ڈالر کے…
نیٹ فلکس سیریز’اسکوئیڈ گیم‘ ڈالر کمانے کی مشین بن گئی ہے۔ سیریز کی لاگت ساڑھے تین ارب روپے تھی اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کی آمدن ڈیڑھ کھرب روپے سے اوپر چلی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اسکوئیڈ گیم کو ابتدائی 23 دنوں میں 132 ملین افراد نے کم از کم دو منٹ کے لئے دیکھا۔ اس نے برطانیہ کے معروف ڈرامے’بریجرٹن‘ کا ریکارڈ توڑا جسے آن ایئر ہونے کے 28 دنوں میں 82 ملین اکاوئنٹس نے اسٹریم کیا تھا۔ جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل ہے۔ اس سنسنی خیز ڈرامہ سیریز…
