سرگودھا (این این آئی) سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخار گوندل کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سائیوال میں سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخار گوندل کے خلاف ڈویژنل آفیسر فیسکو محمد نعمان رفیق کی مدعیت میں تھانہ ساہیوال پولیس نے زیردفعہ 462 j ت پ بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس سے قبل اس سے پہلے پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ کے رہنما ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ اس مقدمہ کے اندرج پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری افتخار گوندل کا کہنا ہے کہ انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے پر مقدمہ میں ملوث کیا جا رہا ہے۔
