All posts by Khabrain News

سانحہ مری: وزیراعظم آفس اور متعلقہ اداروں کو 2 روزقبل الرٹ کیا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی سانحہ مری سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری کی خراب صورتحال سے متعلق وزیراعظم آفس سمیت متعلقہ اداروں کو 2 روزقبل ہی الرٹ کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مری میں شدید برفباری اورسڑکوں کی بندش سے متعلق وزیراعظم آفس اوراین ڈی ایم اے کو پیشگی اطلاع دی گئی۔ 5 جنوری کو ایڈوائزری جاری کی، واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بروقت اطلاع دیکر بتایا گیا تھا کہ مری، نتھیا گلی، کاغان، گلیات سمیت مختلف علاقوں میں شدید برفباری ہوگی، موسم سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن، پی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کو آگاہ کیا گیا تھا۔
وزارت آبی وسائل، وزارت فوڈ سکیورٹی، ارسا، چیئرمین ایف ایف سی اور محکمہ موسمیات کے ریجنل دفاتر کو بھی اطلاع دی گئی، مری میں 7 اور 8 جنوری کے درمیان 16.5 انچز برفباری ریکارڈ کی گئی۔

بکس فری پروگرام متعارف: ننھے طلبا کو بھاری بھرکم بستوں سے آزادی ملے گی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ننھے طلباء کے لیے بڑی خوشخبری، وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بکس فری پروگرام متعارف کروا دیا۔ پرائمری تک ننھے طلباء کو بھاری بھرکم اسکول بیگز سے نجات ملے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام بکس فری پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پارلیمانی سیکریڑی تعلیم وجہیہ قمر نے کہا ہے کہ بکس فری بیگز پروگرام کا مقصد بچوں کی ذہنی اور جسمانی مسائل کو ختم کرنا ہے، اس سسٹم کے ذریعے کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک سکول میں رکھا جائیگا۔یہ پروگرام صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ کوشش کی جائے گی کہ اسے دیہی علاقوں تک پھیلایا جائے۔ تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یہ سسٹم لاگو کیا جائے گا۔

پشاور میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور: (ویب ڈیسک) یکہ توت میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے نظر آرہا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید نے کہا کہ واقعہ 16 دن قبل رونما ہوا تھا، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ہم آنے والی نسل کو محفوظ اور صحت مند بنائیں گے۔

پنجاب میں میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالے نوے فیصد ڈاکٹرز ناتجربہ کار قرار

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالے 90 فیصد ڈاکٹرز کو ناتجربہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوے فیصد طبی عملہ جانتا ہی نہیں کہ زخمی کا طبی معائنہ کیسے کرنا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے محمد ناصر کی اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ محمد ناصر نے زخمی ہونے پر اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا.عدالت نے محمد ناصر کی اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالے 90 فیصد ڈاکٹرز ناتجربہ کارہیں ، نوے فیصد طبی عملہ جانتا ہی نہیں کہ زخمی کا طبی معائنہ کیسے کرنا ہے۔ چئیرمین ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ میڈیکل بورڈ بہرہ بنا ہوا ہے۔ عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کم از کم اہلیت پر پورا نہ اترنے والے ماہرین نہیں کہلائے جاسکتے.میڈیکولیگل فوجداری کیسز کے فیصلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈاکٹر میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ رائے کی وجوہات بتانے کا پابند ہوگا۔ طبی معائنہ کار کی رائے کی وجوہات پر علیحدہ خانہ بنایا جائے. عدالتی فیصلہ میں حکم دیا گیا ہے محکمہ صحت ناتجربہ کارڈاکٹر کو سرٹیفکیٹ کی ذمہ داری نہ دے.طبی معائنہ کار کی کم از کم اہلیت کو پیمانہ بنایا جائے. ڈاکٹرز کی محض ایک ماہ تربیت انتہائی کم ہے. میڈیکولیگل کیلئے تربیت کے دورانیہ کو ایک ماہ سے بڑھایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر اور اسکے نگران ادارے فوجداری انصاف کو بھول چکے ہیں۔

موٹروے پولیس نے سڑک پر پڑے 7 لاکھ روپے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) موٹروے پولیس نے فرض شناسی و دیانت داری کی مثال قائم کردی دوران سفر سڑک پر گرنے والا بیگ زیورات و نقدی سمیت تلاش کرکے مالکان کے حوالے کردیا. حکام کے مطابق موٹروے پر اسلام آباد سے فیملی کے ہمراہ پشاور جانے والے ابصار نامی شہری فون کال سننے کے لیے روکے تو دروازہ کھلنے پر بچے کا پاؤں لگنے سے لیڈیز بیگ سڑک پر گر گیا جسکا علم فیملی کو نہ ہوا اور انھوں نے سفر جاری رکھا۔ کچھ وقت بعد موٹر وے پولیس کے پیٹرولنگ انسپکٹر امتیاز احمد اور سب انسپکٹر شیرین تاج موقع سے گزرے تو ان کی نظر پرس پر پڑی۔ موٹر وے پولیس نے اسے حفاظتی تحویل میں لیکر تلاشی لی تو بیگ سے پانچ تولہ سونے کے زیورات اور ستر ہزار روپے نقد اور اہم کاغذات ملے ۔ کاغذات میں موجود فون نمبر کے ذریعے فیملی کو ٹریس کرکے بیگ تمام املاک سمیت ان کے حوالے کردیاگیا۔ قیمتی اشیاء واپس ملنے پر فیملی نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون مظہر الحق کاکا خیل اور سیکٹر کمانڈر ایم ون ذیشان حیدر نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں انعامات دینے کا اعلان کیا ۔

ایکسپو سینٹر میں فائزر ویکسین کی عدم دستیابی، بد ترین انتظامی بحران جاری

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبے کا سب سے بڑے ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر شدید انتظامی بحران کا شکار ہوگیا جب کہ ویکسینیشن سینٹر کے ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ صوبے کے سب سے بڑے کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے انتظامی معاملات شدید متاثر ہیں، حکومت سندھ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے پر سنگین غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، ویکسی نیشن سینٹر میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے 200 ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز 9 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہڑتال پر ہیں۔ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے ہڑتالی ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی جاسکی ہیں جبکہ متعدد ملازمین نوکری ختم ہونے کے خوف سے بغیر تنخواہ کے ہی کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے ڈی ایچ او ایسٹ نے کہ تنخواہیں 2 ہفتے میں مل جائیں گی، اگر نوکری پر نہیں آئے گا تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا، ویکسی نیشن سینٹر میں ملازمین کی کمی کے باعث ویکسی نیشن کرانے کے لئے آنے والے شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ فائزر ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب کئی شہری بغیر ویکسی نیشن کرائے گھر واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔ ایکسپو سینٹر آنے والوں کا کہنا ہے کہ کوئی شہریوں کو آگاہی دینے کے لیے موجود نہیں ہے، کسی کے پاس مکمل معلومات نہیں ، عملے کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے دوسرے ویکسی نیشن سینٹر بھیجا رہا ہے، ڈیٹا انٹری بھی مینول کی جارہی ہے۔ انچارج ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر ڈاکٹر راج کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹر میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ہڑتالی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ جلد حل کردیا جائے گا۔

2021، پاکستان کی چین کو برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چین کو برآمدات 2021 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کاکہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور اس نے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں چین کی پاکستان کو درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں سالانہ 59.1 فیصد اضافہ ہوا جس میں برآمدات میں 57.8 فیصد اور درآمدات میں 68.9 فیصد اضافہ شامل ہے۔ اس وقت چین پاکستان کے لیے برآمدات کا دوسرا بڑا اور درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

پنجاب میں اگلا تعلیمی سال 8 ماہ کا ہو گا

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں اگلا تعلیمی سال 8 ماہ کا ہو گا اور نصاب میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے تعلیمی سال میں نصاب کو مختصر کیا جائے گا اور اسکولوں کے نصاب کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نصاب مختصر کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات دے گا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق 2023 میں میٹرک اور انٹر امتحانات اسمارٹ نظام کے تحت ہوں گے اور نصاب میں کمی اگلا تعلیم سال مختصر ہونے کی وجہ سے کی جائے گی۔
اگلا تعلیمی سال ستمبر 2022 سے شروع ہو کر 2023 مارچ میں ختم ہو گا۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 12 برس سے کم عمر 50 فیصد بچے ایک روز اسکول آئیں گے تاہم 12 برس سے زائد عمر کے بچوں کی کلاسز ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 12 برس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے یکم فروری تک ایک ویکسین لگوانا لازمی ہو گا اور بیماری کے علاوہ ویکسی نیشن نہ لگوانے کا کوئی بھی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں بچوں کے ٹیسٹنگ کی مہم جاری رکھی جائے گی۔

مجھے کیوں نکالا؟ جوکووچ کا ڈیڑھ ارب روپوں کا مقدمہ دائر کرنے کا امکان

برطانیہ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کرنے کا معاملہ، سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کے خلاف 6 ملین ڈالرز کا مقدمہ دائر کرنے کا امکان ہے.
ٹینس اسٹار نے آسٹریلوی حکومت کے خلاف مقدمے کیلئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا پہنچنے پر جوکووچ کو حراست میں رکھا گیا پھر ویزا منسوخ کر کے ڈی پورٹ کیا گیا۔
ٹینس آسٹریلیا نے جوکووچ کو لیگل بلز کی ادائیگی سے بھی انکار کیا ہے، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میلبرن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران جوکووچ سے برا سلوک کیا گیا۔
یاد رہے آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔
فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

دنیا کورونا سے اور ہم کرپشن کیخلاف لڑے، شہباز گل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جب دنیا کورونا سے لڑی تب ہم کرپشن سے نبرد آزما رہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی درجہ بندی معیشت دانوں نے کی ہے اور ان کے مطابق دنیا میں پاکستان اس وقت دوسرے نمبر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی پاکستان کی کورونا سے متعلق پالیسی کو سراہ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران دنیا صرف کورونا سے لڑ رہی تھی لیکن ہم بد حال ادارے اور کرپشن سے نبرد آزما رہے۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہترین حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے کورونا کا مقابلہ کیا اور ہم نے تباہ حال معیشت کو بھی پاؤں پر کھڑا کیا۔