اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افراط زر کی شرح 42 فیصد کو چھو رہی ہے اور لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی لیکن یہاں بڑھا دی گئی اور کسانوں میں سکت نہیں رہی کہ وہ ٹیوب ویل کے بلوں کی ادائیگی کر سکیں۔…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نےوزارت داخلہ کو شہباز گل پر تشدد کےالزامات پر انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے 21 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے شہباز گل پر تشدد کی تردید کی۔شہباز گل کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر ان کا ظاہر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خدشات دور کرنے کے بجائے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا ختم کرنا درست نہیں۔ سپریم کورٹ میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر الیکشن کمیشن کے خدشات پر ووٹ کا حق ختم کیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جعلی ووٹ اور دھاندلی تو یہاں بھی انتخابات میں ہوتی ہے لیکن جعلی ووٹوں اور دھاندلی کے خلاف قانون موجود ہے۔ حادثہ…
دوحہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ میں امیری دیوان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، دیوان امیری آمد پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ شہباز شریف آج دوحہ میں 974 سٹیڈیم (جہاں فیفا ورلڈ کپ 2023 منعقد ہو گا) کا دورہ بھی کریں گے، وزیراعظم کو سٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کر کے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت…
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹر پول) کے جنرل سیکرٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اداکارہ صوفیہ مرزا اور کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور کی نابالغ بیٹیوں کے خلاف یلو وارنٹ جاری کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ انٹرپول نے تصدیق کی ہے کہ جڑواں بچوں زینب عمر اور زونیرہ عمر کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے اور ان کے نام بین الاقوامی ٹریسنگ اور گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ڈیٹا بیس پر رکھے گئے تھے۔ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کے گرفتاری وارنٹ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقے راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا، متاثرین سے ہمدرری کیلئے ان کے پاس خود جا رہی ہوں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خاتون جج کو دھمکیاں اور توہین عدالت کیس میں عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان کی جانب سے درخواست دائر ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دے دیا گیا۔ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز گل کےوکیل فیصل چودھری اور علی بخاری سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ پولیس نے شہباز گل کے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا۔اسلحہ کے مقدمہ میں جوڈیشل کی استدعا ہے۔ہر روز پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔ملزم کاپولوگرافک ٹیسٹ بھی کرانا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر پر جرمانہ عائد کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور رہنما اسد عمر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر…
