تازہ تر ین

عدالت کا فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے بجلی بلز جمع کرانے کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کر کے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جس سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا، بجلی بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain