Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کے باعث آئندہ ماہ کے پہلے 15 روز کے لئے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا جبکہ زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے، رواں مالی سال اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، ٹیکس اہداف میں کمی ہوئی تو زرعی شعبے کی سیلز ٹیکس…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے کئی دہائیوں بعد چاند کے لیے پہلے مشن کی منظوری دے دی ہے۔ آرٹیمس 1 مشن کو 29 اگست کو چاند پر بھیجا جائے گا، البتہ اس میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا بلکہ یہ بنیادی طور پر مستقبل کے مشنز کے لیے ٹیسٹ فلائٹ ہے۔ یہ ناسا کے آرٹیمس پروگرام کا پہلا مشن ہوگا جو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوگا۔ اس مشن کے لیے اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) میگا راکٹ استعمال کیا جائے گا جو کہ ناسا کا اب تک کا طاقتور ترین راکٹ ہے جس…

مزید پڑھیں

دوحہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈکپ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور فٹبال ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ حکام کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو فیفا ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کے لیے تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نےکھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کےقیام میں قطرکی کوششوں کو سراہا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے متعلق بنیادی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، پاکستانیوں کو فخر ہےکہ فیفا ورلڈکپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے بی جے پی کے عہدیدار کی طرف سے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا گیا بی جے پی رکن راجہ سنگھ کی طرف سے حضور ﷺ کے متعلق انتہائی اشتعال انگیز اور توہین آمیز ریمارکس کی سخت مذمت کرتا ہے، اس گھناؤنے واقعے پر بی جے پی کی قیادت کی خاموشی انتہا پسند ہندووٴں کیلئے حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔ حقیقت یہ ہے بھارت غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ سے زیادہ کچھ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پرفیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف اے سی) ختم کردیے۔ کراچی میں اپنی پریس کانفرنس میں خرم دستگیر نے کہا کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کیے گئے ہیں، ایف اے سی کی مد میں 22 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاجروں پر فکسڈ ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے، اب پرانے طریقہ کار پر ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ تھر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد کچہری میں جانے سے روک دیا گیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تشدد سے کچھ نہیں بنتا، ہر دور میں اہل وفا پر تشدد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ساری قوم نے بھرپور اعتماد دیا ہے، عمران خان کو گرفتار کرنا بہت بڑی سیاسی بے وقوفی ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ حکومت جتنی بدنام ہوئی وہ 4 مہینوں میں ہوئی، ہرجگہ بجلی کے بل جلائے گئے، لوگوں کے پاس کرایہ نہیں ہے، لوگوں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہر میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں فوری الیکشن کروائے جائیں، کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج شام 6 بجے شاہراہ قائدین پر زبردست احتجاجی دھرنا دیں گے اور آئندہ…

مزید پڑھیں

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی نے ہائیڈروجن پر چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین سروس متعارف کرائی ہے جس کا مقصد ماحول دوست ایندھن کو فروغ دینا ہے۔ اس سروس کے لیے 14 ٹرینیں فرانس کی کمپنی Alstom نے تیار کرکے جرمن ریاست Lower Saxony کو فراہم کی ہیں جو ڈیزل پر چلنے والی ٹرینوں کی جگہ لیں گی۔ Alstom کے پراجیکٹ منیجر اسٹیفن Schrank نے بتایا کہ یہ دنیا کی پہلی ٹرین سروس ہے جو ہائیڈروجن ایندھن پر سفر کرے گی۔ جرمنی میں اس وقت 20 فیصد ٹرینیں ڈیزل پر چلتی ہیں اور نئی ٹیکنالوجی کو ان کے متبادل کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا اور ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق بارشوں کے سبب انٹرنیٹ کیبل کی مکمل بحالی نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں

دیر الزور: (ویب ڈیسک) شام کے شہر دیر الزور میں امریکی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک گروپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے کارروائی کی منظوری دی تھی جس کا مقصد شام میں موجود امریکی فورسز کو حملوں سے بچانا تھا۔ ایران نے حملے کی زد میں آنے والے گروپ سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کردی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی حملے کو شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف قرار دیا۔

مزید پڑھیں