ممبئی: (ویب ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کیلئے راہول ڈریوڈ کی جگہ وی وی ایس لکشمن کو بھارتی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا۔ بھارتی بورڈ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا کا شکار ہیں اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ کی غیرموجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں…
Author: Khabrain News
ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بجلی کے بحران اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد بنگلا دیش نے اسکول اور دفتری اوقات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں بجلی کا شدید بحران ہے اور متعدد علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث بنگلادیش نے گزشتہ ماہ اپنے 10 ڈیزل پاور پلانٹس بند کردیئے تھے۔ ان پلانٹس کی بندش سے بنگلادیش کو کل بجلی کی پیداوار میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور پاکستان کو سیلاب متاثرین کے لیے خیموں اور دیگر فوری ضرورت کے امدادی سامان سمیت ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چین نے حال ہی میں پاکستان میں کئی مقامات پر شدید سیلاب آنے کا نوٹس لیا ہے، جس میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، ہم آفت زدہ علاقے میں جاں بحق ہونے والوں…
دیر بالا: (ویب ڈیسک) پاک افعان بارڈر کے قریبی علاقے شلتلو میں اسکول چھٹی سے واپسی پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے پانچ بچوں میں سے تین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچوں کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن میں ریسکیو، پولیس اور لیویز سمیت مقامی افراد حصہ لے رہے ہیں۔ دریائے براول میں لاپتہ ہونے والے دونوں بچوں کی نعشوں کی تلاش تا حال جاری ہے، ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خٹک خود ریسکیو اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اکمل خٹک کا کہنا ہے کہ دیر بالا…
ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکا میں جاری شدید گرمی اور خشک سالی سے ایک دریائی نالہ خشک ہونے سے وہاں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دیکھے گئے ہیں جو لگ بھگ 11 کروڑ 30 لاکھ (113 ملین) سال قدیم ہیں۔ خیال ہے کہ کروڑوں برس قبل ایک بڑا ڈائنوسار یہاں سے گزرا تھا۔ یہ علاقہ ڈیکساس کی مشہوری ڈائنوسار وادی کا حصہ ہے جو اس سے قبل بھی ایسی ہی دریافتوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق دریا بالکل خشک ہونے سے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کا ایک طویل سلسلہ سامنے آیا ہے جو درحقیقت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کنویں میں گرنے والے کچرا چننے والے بچے کی زندگی بچانے کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے کوئٹہ کے نوجوان بالاچ نوشیروانی کو صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوانوں کے ہیرو بالاچ نوشیروانی کے لئے صدراتی ایوارڈ کی سفارش کردی۔ صادق سنجرانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا جس میں سفارش کی گئی کہ شہید بالاچ نوشیروانی نے کوئٹہ میں بچے کو کنویں سے نکالنے کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید بالاچ نوشیروانی نے اپنی جان کی…
دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر نے پاکستان کو یومیہ 3 سے4 ہزار ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ مصدق ملک کے مطابق قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کے مطابق قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرےگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قطر سے ایل پی جی درآمد…
اسلا م آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث بہت نقصان ہوا ہے، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب حالیہ بارشوں سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پاکستان سویٹ ہوم اور پی ایف یو جے کے مشترکہ فلڈ ریلیف کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چودھری منظور احمد، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے…
ہری پور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے اداروں کی کبھی تنقید نہیں کرتے، ہمارا ایک ہی مقصد ہے اس امپورٹڈ حکومت سے ہماری جان چھڑوا کر ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں، حکومت کو کہتا ہوں جب میں کال دوں گا تو وہ آخری کال ہو گی، اس سے پہلے الیکشن کا اعلان کر دیں۔ ہری پور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کہتے تھے انگریزوں سے آزادی کے بعد ہم کسی…
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 13 ڈالر فی اونس بڑھی ہے جب کہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونےکا بھاؤ 85 روپےکم ہوکر ایک لاکھ25 ہزار 86 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 13 ڈالر بڑھ کر 1746 ڈالر فی اونس ہے۔
